سمستی پور

ودیاپتی نگر میں چہلم کے موقع پر یک روزہ عظیم الشان جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

پورے ملک میں ایک اضطراب اور بے چینی کا ماحول ہے: مولانا کفیل خان

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) آج پورے ملک میں ایک اضطراب اور بے چینی کا ماحول ہے،یہ باتیں علامہ مولانا محمد کفیل خان قادری مہتمم دارالعلوم رضائے مصطفٰی مٹیا برج کلکتہ نے ضلع کے ودیاپتی نگر بلاک حلقہ مئو درزی محلہ کا باشندہ ماسٹر حیدر علی کے والد مرحوم و مغفور محمد ادریس کے انتقال کے بعد چہلم کے موقع پر انکے رہائش پر منعقد جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ کسی پر ظلم ہورہا ہو تو اس کا چرچا کرنا چاہئے تاکہ ظالم کو اس کا احساس ہو، جبکہ شریعت میں گناہ اور نافرمانیوں کا تذکرہ کرنے سے روکا گیا ہے مثلاً زنا کار ہے تو دوسروں کے سامنے اس کا چرچا اور تبصرہ کرنے سے منع کیا گیا بلکہ حکم دیا گیا کہ اس کی اصلاح کی تدبیر کرو مگر ظلم ایک ایسا جرم ہے کہ ظالم کے ظلم کا چرچا کرنے کو منع نہیں کیا گیا بلکہ اپنی طاقت کے بقدر روکنے کا حکم دیا گیا ہے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے خطیب اہل سنت والجماعت مولانا اورنگزیب نظامی نے حکمرانوں اور ذمہ داروں کو ان کے ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ اپنے وقت کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ساری رعایا کے ساتھ ایک نظر اور ایک رویہ اختیار کرے اور رعایا اور ماتحتوں کو ایسا حکم دے کہ کوئی پریشانی میں مبتلاء نہ ہو اس کے باوجود اگر کوئی ظالم پیدا ہوجائے تو نافرمانیوں کے تذکرے مت کرو مگر ظلم ایک ایسا سنگین گناہ ہے اس کا چرچاکرو اور اس کو روکو، ملک میں اپنا حق لینے کے لئے ہر شہری کو دستوری حق حاصل ہے،مولانا و مفتی طیب حسین امجدی استاذ جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حقوق کی تقسیم دو اعتبار سے کی ہے ایک اللہ تعالیٰ کے حقوق ہیں اور دوسرے اس کی مخلوق کے ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے ان دونوں کی بجا آوری انتہائی ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ حقوق العباد کے حوالے سے بندہ مسلم کو انتہائی محتاط رہنا چاہئے کیونکہ حقوق العباد کی معافی اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب صاحب حق خود معاف کر دے۔ مولانا نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ حقوق العباد میں سے والدین اور اولاد کے حقوق پر گفتگو فرمائی ،موقع پر رونق اسٹیج،حافظ طاہر حسین،مولانا کیلم اشرف،مولانا انور علی،قاری عامر مولکلی پور،مولانا ممتاز پرن پورہ،مولانا امجد،مولانا سراج،مولانا احمد رضا امام و خطیب مولوی چک مئو،قاری سہراب،حافظ آصف رضا وغیرہ تھے،مجلس کی صدارت مولانا محمد نوشاد علی مہتمم مدرسہ غریب نواز واجد پور ودیاپتی نگر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجام قاری محمد صابر حسین قادری جماعت رضائے مصطفٰی سمستی پور تنظیم کے سرپرست نے دیا،مجلس کا آغاز حافظ طیب شیر پور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعتیہ اشعار مشترکہ طور پر مولانا جمیل احمد اشرفی کلکتہ و اظہر رحیمی کلکتہ نے پیش کیا،موقع پر مجلس کو کامیاب بنانے میں محمد حیدر،ماسٹر محمد ہارون،مختار اشرفی،محمد زاہد،محمد مشتاق احمد،محمد عمران،پنچایت محمد انور ،سرپنچ رام دیال جھا،پدماکر سنگھ لالہ وغیرہ پیش پیش تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button