مظفر پور: بندرا پنچایت کے گووند پور چھپرہ میں دربھنگہ سے آئی بارات کو لڑکی والوں نے بنایا یرغمال، سرپنچ چاند بوبو نے معاملے کو کیا حل

بندرا،15 فروری (قومی ترجمان) بندرا پنچایت کے گووند پور چھپرہ وارڈ نمبر 3 کا واقعہ ہے ۔ بتاتے چلیں کہ بندرا پنچایت کے گووند پور چھپرہ رہائشی اشوک رام کے لڑکی کی شادی منوج رام دربھنگہ کے لڑکا سے طے ہوئی تھی ۔
گھر والوں کے مطابق مقررہ تاریخ یعنی 11 فروری کو دربھنگہ سے اشوک رام کے گھر بارات آنی تھی ۔ پہلے سے طے شدہ تاریخ کے مطابق 11 فروری کو دربھنگہ سے بارات آئی ،لیکن معاملہ تب بگڑا جب لڑکے کی پہلی بیوی وہاں پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگی ۔ اس خاتون نے لوگوں کو بتایا کہ یہ لڑکا جو ابھی بارات لے کر یہاں پہونچا ہے وہ میرا شوہر ہے ۔
لڑکی والوں کو جیسے ہی یہ پتہ چلا کہ لڑکا پہلے سے ہی شادی شدہ ہے تو اشوک رام کے گھر والوں نے لڑکی کو رخصت کرنے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ باراتیوں کو یرغمال بنا لیا ۔
معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بندرا پنچایت کے سرپنچ ظفر الحسن عرف چاند بابو نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو حل کیا ۔اس موقع پر پیر تھانہ انچارج بھی وہاں موجود تھے۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
- چاند نظر آ گیا! 31 مارچ بروز سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی
- عید الفطر: رحمت، شکر اور خوشیوں کا پیغام، تحریر: اسجد راہی اردو معلم
