اہم خبریں

تکمیل حفظ قرأن کے موقع پر دعائیہ تقریب

غازی پور، 15 فروری ( نامہ نگار۔۔ابو طہ غازی) مدرسہ عظیمیہ اسلامیہ غازی پورمیں دو بچوں کے حفظ قرأن مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر مولانا محمد انس حبیب قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرأن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی جسکے بہترین نمونے حفاظ کرام کی شکل میں موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حفاظ کے سینوں میں قرأن کو محفوظ کر رکھا ہے قابل مبارکباد ہیں یہ حفاظ اور انکے والدین کہ کل میدان محشر میں انکے سروں پر نور کا تاج پہنایا جائے گا چنانچہ جو بھی قرأن سے وابستہ ہو گا وہ دونوں جہان کی کامیابی حاصل کرے گا

مدرسہ عظیمیہ تقریبا ۶۷ سال سے دینی خدمت انجام دیتے آرہا ہے جہاں سی سیکڑوں حفاظ وعلماء فارغ ہو کر دین کی خدمت میں ملک وبیرون ملک میں لگے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر قاری عبد القیوم استاد مدرسہ ہذا نے فرمایا کہ قرأن سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں کا سب سے بہترین ہے وہ شخص جو قرأن کو سیکھے اور سکھائے ۔چنانچہ تعلیم قرأن کیلئے اسباب پیدا کرنے والے حضرات بھی اس مزدہ کے مستحق ہیں چونکہ مدارس دین کے قلعے ہیں انکا بقا اور تحفظ امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری ہے اس کورونا کے ماحول میں لاکھوں مدارس کا وجود خطرے میں ہے جسکی طرف توجہ کی فوری ضرورت ہے أخر میں مولانا محمد عثمان اعظمی صدر مدرس مدرسہ ہذا نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فارغ شدہ بچوں حافظ عزیر احمد ابن عبد الراشد انصاری محلہ بڑاپورہ غازی پور اور حافظ محمد منظر پورنوی کو قرأن پاک کا حافظی نسخہ اور ایک ایک جوڑے کپڑے سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئ

ساتھ ہی ملک وملت کی بقا وتحفظ کیلئے نیز مدارس کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ طلبہ اور کثیر تعداد میں شہر کے علماء وعوام نے شرکت کی خصوصاً مولانا مفتی محمد عبداللہ فاروق قاسمی مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری ۔مولانا اسرار الحق ۔ماسٹر عابد حسین انصاری۔ مولانا محمد عاصم قاسمی ،ڈاکٹر کلیم احمد انصاری الائنس ہاسپٹل ۔شمشاد احمد ۔خورشید ودھائک محمد عشرت ۔اسد ۔عبدالطالب ۔حاجی عبیدہ ۔حافظ ابرار ۔حافظ ابو اللیث۔ندیم احمد ۔سیف حافظ محمد طاہر انس حبیبی وغیرہ شریک ہوئے

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button