سمستی پور

مرکزی حکومت کسان مزدور مخالف ہے،رام ولاس شرما

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی شاخ چک بہاء الدین انچل پریشد دلسنگھ سرائے کی ایک نشست آج چک بہاء الدین ٹولہ سجولی کامریڈ رام ولاس شرما کے رہائشی احاطہ میں زیر صدارت کامریڈ جگدیو داس کے منعقد کی گئی اس نشست میں سب سے پہلے کرونا وائرس کی زد میں آکر وفات ہوئے افراد کو 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر خراج تحسین پیش کیا گیا وہی آئندہ 30 جون کو ضلع کلکٹریٹ دفتر پر مرکزی حکومت کی’ غلط پالیسیوں کی وجہ کر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئی بے تحاشہ اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا اس موقع پر اپنے خطاب میں بھاکپا ضلع اکزکیوٹیو ممبر رام ولاس شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مزدور مخالف ہے کسان دہلی کے مختلف سرحد پر تقریباً 200دنوں سے تحریک چلا رہے ہیں لیکن ہٹلر شاہی مرکزی حکومت انکی مانگوں کو نہیں مان رہی ہے اسی طرح مزدوروں کے لئے 44 محنت قانون کو 4 کوڈ میں تبدیل کر مالک حمایتی کارپوریٹ حمایتی قانون بنا دیا ہے جسکی مخالفت مزدور طبقہ مسلسل کر رہا ہے مرکزی سرکار سبھی سرکاری املاک کو نجی ہاتھوں کو جیسے تیسے قیمت میں بیچ رہی ہے موقع پر ترپت رائے محمد یونس منیشور داس مہیشور داس گنیش پاسوان پانچو پاسوان راج کمار داس امریکہ دیوی سنینا دیوی سنیتا دیوی مہیندر داس وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button