ارریہارولاہم خبریںاورنگ آبادبانکابکسربھاگلپوربھوجپوربہاربہار اسکول بورڈ کی نصابی کتابیںبہار مدرسہ بورڈ کی نصابی کتابیںبیگوسراےپٹنہپورنیہتعلیم و روزگارجموئیجہان آباددربھنگہروہتاسسارنسپولسمستی پورسہرسہسیتامڑھیسیوانشیخوپورہشیوہرکٹیہارکشن گنجکھگڑیاکیمورگوپال گنجگیالکھی سرائےمدھوبنیمدھے پورامشرقی چمپارنمظفر پورمونگیرنالندہنواداویشالی

فوقانیہ مولوی امتحان 2022 : درجہ فوقانیہ، مولوی امتحانات 2022 کے نتائج سے جوطلبا و طالبات مطمئن نہیں ہیں وہ اسکروٹنی کے لیے دے سکتے ہیں آنلائن درخواست، جانیں تفصیلات

پٹنہ (قومی ترجمان بیورو) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحان 2022 کے طلباء و طالبات کے لیے اسکروٹنی کا اعلان کر دیا ہے ۔وہ طلباء و طالبات جنہوں 2022 میں امتحان تو دیا مگر ان کا رزلٹ بہتر نہیں آیا انہیں اسکروٹنی کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

بہار مدرسہ بورڈ نے اسکروٹنی کے لیے اعلان جاری کر دیا ہے ۔ اعلان ملاحظہ فرمائیں؛

اعلان برائے اسکروٹنی : تمام ملحقہ مدارس کے پرنسپل صدر مدرس طلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ درجہ فوقانیہ مولوی امتحانات 2022 کے نتائج سے جوطلبا وطالبات مطمئن نہیں ہیں وہ اسکروٹنی کے لیے مورخہ ۔ 22.05.2022 سے 05.06.2022 تک دفتر مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پر موجود اسکروٹنی سے متعلق لنک پرصرف دومضامین کے لیے ہی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔

مدرسہ بورڈ کا آفیشل ویب سائٹ www.bsmeb.org

قابلِ ذکر ہے کہ قومی ترجمان نے 22 مئی بروز اتوار کو مدرسہ بورڈ کا آفیشل ویب سائٹ اوپن کرنے کی بارہا کوشش کی لیکن ناکام رہا، پھر مذکورہ بالا دونوں نمبرات پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بات نہ ہو سکی۔ایک دوسرے صاحب نے بھی مذکورہ بالا نمبروں پر رابطے کی کوشش کی اچھی بات یہ رہی کہ ان کی بات ہوگئی، انہوں نے قومی ترجمان کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آج یعنی 22 مئی بروز اتوار کو مدرسہ بورڈ کا آفیشل ویب سائٹ لنک کام نہیں کر رہا ہے نہ ہی اسکروٹنی کا لنک کام کر رہا ہے لیکن 23 مئی سے لنک ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا اور ان شاء اللہ کام بھی کرے گا ۔

فوقانیہ مولوی امتحان

اسکروٹنی فیس فی سبجیکٹ – / 200 روپیہ Online ادا کرنا ہوگا ۔ واضح ہو کہ اسکروٹی کا لنک مورخہ ۔ 22.05.2022 کو ویب سائٹ پر دستیاب ہو جائے گا ۔ اگر آن لائن درخواست دینے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی ہوتو درج ذیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں : ۔7982280218,9835440417 ۔

Fauquania Molvi Exam

ایسے طلباء جو درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحان 2022 کے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ اسکروٹنی کے لیے آنلائن درخواست جلد از جلد دینے کی کوشش کریں کہیں آج کل کے چکر میں موقع غنیمت ہاتھ سے نہ چلا جائے۔

یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

بہار مدرسہ بورڈ : تسلیم شدہ مدارس کو چلانے کے لیے دی جائے گی انتظامیہ کمیٹی تشکیل، جس کی مدت ہوگی تین سال، نوٹیفکیشن جاری، قسط1

41 سال بعد بنا بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دستور العمل قسط2

بہار مدرسہ بورڈ : 70 سال سے زیادہ عمر والے نہیں بن سکیں گے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین قسط3

درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحان 2022 کا رزلٹ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے چیک کر سکتے ہیں ۔

فوقانیہ کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مولوی امتحان کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button