ارریہارولاہم خبریںاورنگ آبادبہاردہلیکشن گنجمہاراشٹرا ،ممبئی
شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر 3 مئی کو
پھلواری شریف پٹنہ (قومی ترجمان) حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاءامارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ ۲۹ رمضان ۱۴۴۳ ھ مطابق 1/مئی ۲۰۲۲ء روز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں نظر نہیں آیا ۔
اسی طرح ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر حصوں کے رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہیں بھی چاند کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
اس لیے ۳ /مئی ۲۰۲۲ بروز منگل کو شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی ، تمام مسلمان 3 /مئی روز منگل کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں ۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!