اہم خبریںدربھنگہ

سرکاری اسکول کے احاطے کے ڈیری فارم سے 1136 لیٹر شراب برآمد ، کاروباری فرار

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سمری پولیس نے تھانہ علاقہ کے جلوار پنچایت میں واقع ٹینگووا اپ گریڈ مڈل اسکول کیمپس کے ڈیری فارم سے جمعرات کے روز 426 لیٹر میں کل 1136 لیٹر ممنوعہ شراب برآمد کی ہے۔ سرکاری اسکولوں کو لاک ڈاؤن میں بند رکھنے کے باوجود بڑی تعداد میں کارٹنوں اور پلاسٹک کی بوریوں میں رکھی گئی ممنوعہ شراب کی بوتلوں کی برآمدگی سے تعلیمی ادارے کی شبیہ ایک بار پھر داغدار ہوئی ہے۔

ڈیری کی آڑ میں شراب کا کاروبار ہونے پر پولیس نے قبل کے شراب کاروباری بندو سہنی سمیت دیگر کو نامزد کیا ہے۔ایس ایچ او ہری کشور یادو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اسکول کے احاطے میں واقع ڈیری فارم کے کمرے سے مختلف برانڈز کی 426 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ مین گیٹ پر تالا لگنے کی وجہ سے پولیس کو باؤنڈری وال کی مدد سے اسکول میں داخل ہونا پڑا۔اس دوران ڈیری روم کا تالا کھلا ہوا تھا۔تلاشی کے دوران کارٹن و پلاسٹک کی بوری میں ہریانہ میں تیار شدہ بلیو امپریئل کی 131 بوتل ،گرین وہسکی 375 ایم ایل کی 15 کارٹن میں 360 بوتل ، بوریوں میں 430 بوتل اسی طرح گوالیئر اور مدھیہ پردیش میں بنی 375 ملی لیٹر شراب کی 215 بوتلیں ضبط ہوئی ہیں۔ معاملے کی اطلاع کے موقع پر پہنچ کر ڈی ایس پی برجو پاسوان نے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button