سمستی پور

روسڑا تھانہ میں تعینات اے ایس آئی کو ایس پی نے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر بھیجا جیل

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے روسڑا تھانہ کے سب انسپکٹر نارائن سنگھ کے ذریعہ  شراب کانڈ میں ملوث ملزمان کی موٹرسائیکل ضبط کر لیا تھا،اور فون کے ذریعے سب انسپکٹر نے دس ہزار روپے جمع کر کے موٹرسائیکل لے جانے کو کہا تھا۔ ملزم نے اسکی اطلاع ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھیلو کو دے دی،اسکے بعد ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھیلو نے واقعے کی تصدیق کے لئے ویڈیو بنانے کے لئے دو افراد کو سادے لباس میں مقرر کیا،اسکے بعد نارائن سنگھ کو موٹرسائیکل چھڑانے کے لئے 9500ہزار روپے دیتے ہوئے ویڈیو بنایا گیا،۔اس کے بعد سب انسپکٹر نے رقم لے کر ضبط کی گئی گاڑی کو بغیر کسی کاغذ کے چھوڑ دیا۔ اسکے بعد ایس پی اپنی ٹیم کے ساتھ روسڑا تھانہ پہنچ کر  سارے واقعے کی تحقیقات کے بعد سب انسپکٹر کو تمام شواہد کی تصدیق کے بعد ویجلینس کورٹ مظفر پور میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button