بہار میں TET کا امتحان ختم ہونے سے متعلق خبر کو وزیر تعلیم نے بتایا افواہ ، کہا کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی ہے
پٹنہ : بہار میں فی الحال ٹی ای ٹی امتحان منعقد نہیں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بہار حکومت نے حکمت کے طور پر ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ٹیچر اہلیت ٹیسٹ یعنی TET امتحان کا انعقاد فی الحال ریاست میں نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے ایک جوب تحریر کیا ہے۔ یہ اطلاع بہار اسکول ایگزامینیشن کمیٹی کو ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ CTET کا اہتمام مرکزی حکومت کرتی ہے اور TET کا اہتمام بہار حکومت کرتی ہے۔ ٹی ای ٹی یعنی ٹیچر اہلیت ٹیسٹ کی بنیاد پر اساتذہ کو بحال کیا جاتا تھا لیکن اسے فی الحال اس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ای ٹی امتحان اب منعقد نہیں کرنے سے متعلق میڈیا میں کل سے ایک خبر گردش کر رہی تھی جس کے بعد بہار سرکار کے وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک افواہ ہے۔
اس سے پہلے دونوں امتحانات الگ الگ لیے جاتے تھے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت الگ الگ یہ امتحان لیا کرتی تھی ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق فی الحال TET کے انعقاد کا حکومت کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا میں پہلی بار کسی کو تھری ڈی کان لگایا گیا : ڈاکٹروں نے لڑکی کے سیل سے پرنٹ کیا اور خراب کان کی….
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
اہل امیدواروں نے پٹنہ ہائی کورٹ میں بہار میں ٹیچر اہلیت کا امتحان نہ کرانے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ جس پر ہائی کورٹ نے بہار اسکول ایگزامینیشن کمیٹی کو صورتحال واضح کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اسکول ایگزامینیشن کمیٹی نے محکمہ تعلیم سے اس سلسلے میں معلومات طلب کیں۔ محکمہ تعلیم نے بہار اسکول ایگزامینیشن کمیٹی کو خط لکھ کر حکومت کے فیصلے کی جانکاری دی ہے۔