اہم خبریںمضامین

آل انذیا ملی کونسل بزرگوں کی امانت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ✍️ مولانا قمر ندوی

آل انذیا ملی کونسل بزرگوں کی امانت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔مولانا قمر ندوی
ہمارا پیارا ملک ہندوستان جب مختلف مسائل کے زخموں سے چور تھا ایسے وقت میں فقیہ العصر حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی نور اللہ مرقدہ نے وقت کے اکابر بزرگوں صلحاء اور دانشوروں کی معاونت سے ایک تنظیم بنام آل انڈیا ملی کونسل قائم کیا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے حضرت قاضی صاحب کے انتقال کے بعد صوبۀبہار میں کونسل کا کام دھیما اور مدھم پڑ گیا تھا لیکن مرشد ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی دامت برکاتہ نے اپنی بصیرت اور دور اندیشی سے اس کو مضبوط اور مستحکم کیا اور کر رہے ہیں آل انڈیا ملی کونسل بزرگوں کی امانت ہے جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل ضلع ویشالی کے سیکریٹری مولانا محمد قمر عالم ندوی استاد مدرسہ احمدیہ ابابکر ویشالی نے کیا مولانا قمر ندوی نے مزید کہا کہ مورخہ 13 اور 14 نومبر2021کو شہر عظیم آباد کے تاریخی علاقہ پھلواری شریف میں اجلاس عام بعنوان تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ منعقد ہو رہا ہے جس میں پورے ملک کے جدید علماء دین اور دانشوران کی تشریف آوری اور ہی ہے ملت اسلامیہ اس عظیم اجلاس میں شریک ہوکر اجلاس عام کو کامیاب بنائیں اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button