اسپورٹساہم خبریںمہاراشٹرا ،ممبئی

آئی پی ایل نیلامی کے دوران اچانک اینکر اسٹیج سے بیہوش ہوکر گر پڑے

ابھی ان کی حالت صحیح ہے اور وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں اس واقعہ کی وجہ سے جلد ہی لنچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

آئی پی ایل نیلامی کے دوران اچانک اینکر اسٹیج سے بیہوش ہوکر گر پڑے،دیکھیں تفصیلات

آئی پی ایل نیلامی ( قومی ترجمان ) آئی پی ایل 2022 نیلامی کے دوران ہفتہ کی سہ پہر براہ راست ٹیلی کاسٹ کے دوران جب اینکر ہیو ایڈمیڈز اچانک بے ہوش ہوگئے ۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس پورے واقعے کی وجہ سے نیلامی کا 2022 عمل اچانک بیچ میں ہی روکنا پڑا ۔ اسے ہسپتال لے جایا گیاہے ۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ہیو ایڈمز کو آخر کیا ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

حالانکہ ابھی ان کی حالت صحیح ہے اور وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں اس واقعہ کی وجہ سے جلد ہی لنچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکن آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کی نیلامی جاری تھی ۔ پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور نے ہسرنگا کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے 10 کروڑ سے زیادہ کی بولی لگائی ہے ۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button