POSTS
کیرلا داعش معاملہ: ڈاکٹر رئیس رشید کی ضمانت کیلئے جمعیۃ علماء ہند نے دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی
دہلی (قومی ترجمان/ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ممنوعہ تنظیم داعش کے مبینہ رکن ہونے اور نوجوانوں کو داعش سے منسلک ہونے کی مبینہ ترغیب دینے اور انہیں کشمیر میں جہاد کے لیئے بھیجنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیرالا کے ڈاکٹر رئیس رشید کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء ہند کرے گی۔ اس ضمن میں جمعیۃ علما ہند نے ضمانت کے لئے عرضی بھی داخل کردی ہے۔
جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ کی کوششوں سے اب تک سینکڑوں نوجوان دہشت گرانہ معاملات میں رہا ہوچکے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ جانچ ایجنسیاں بغیر ثبوت کے مذہبی تعصب کی بنیاد پر گرفتار کرلیتی ہیں اور ایک طویل مدت کے بعد عدالتیں انہیں باعزت بری کردیتی ہیں۔