کرسی پر کھڑے ہو کر بی جے پی ایم ایل اے نے کان پکڑ کر لگائی اٹھک – بیٹھک، عوام سے مانگی معافی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوپی کی سون بھدرا قانون ساز اسمبلی کے موجودہ ایم ایل اے بھوپیش چوبے نے 5 سال سے اپنے علاقے میں کام نہ کرنے پر کرسی پر چڑھ کر، کان پکڑ کر معافی مانگی ہے۔ یہی نہیں انہوں نے کرسی پر چڑھ کر اٹھک – بیٹھک لگادی ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
معاملہ یہ ہے کہ اس اسمبلی میں 7 مارچ کو ووٹنگ ہونی ہے۔ جس کے لیے تمام رہنما اپنے اپنے انداز میں مہم چلا رہے ہیں اور عوام کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی ایم ایل اے اور امیدوار بھوپیش چوبے نے کچھ مختلف انداز میں عوام سے معافی مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
۔Oppo A76 5000mAh بیٹری، سنیپ ڈریگن 680 پروسیسر کے ساتھ لانچ، قیمت جانیں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھوپیش چوبے نے کرسی پر کھڑے ہو کر کان پکڑ لیے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کرسی پر چڑھ کر اٹھک – بیٹھک لگاتے ہوئے پانچ سال میں ہونے والی غلطیوں پر عوام سے معافی مانگی ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
بھوپیش چوبے نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2017 کے انتخابات میں آپ سبھی کارکنوں نے اپنا آشیرواد دیا تھا،امید ہے اسی طرح اس بار بھی آپ کا آشیرواد ملے گا ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں