میٹرک کے نتائج کا آج کیا جا سکتا ہے اعلان ، ویب سائٹس کے علاوہ SMS کے ذریعے بھی نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔ 16 لاکھ سے زائد طلباء کو نتائج کا انتظار
میٹرک کے نتائج کا آج کیا جا سکتا ہے اعلان ، ویب سائٹس کے علاوہ SMS کے ذریعے بھی نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔ 16 لاکھ سے زائد طلباء کو نتائج کا انتظار
بہار سکول ایگزامینیشن بورڈ نے میٹرک امتحان 2023 کا نتیجہ جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر یادو نے بتایا کہ بہار میٹرک کا نتیجہ 31 مارچ کو جاری کیا جا سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ریاست کے 16 لاکھ امیدوار میٹرک کے امتحان کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
بہار بورڈ کے دسویں کے امتحانات 14 فروری 2023 سے شروع ہوئے اور 22 فروری 2023 تک چلے۔ اس امتحان میں 16 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ وہ سبھی طلباء اپنے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں۔
بہار بورڈ 10ویں کا نتیجہ گزشتہ سال 31 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ سال 2022 میں دسویں کے امتحان میں 16 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ کل 79.%88 طلباء نے امتحان پاس کیا تھا ۔
ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتیجہ دیکھ سکیں گے
بہار بورڈ کے دسویں امتحان کا نتیجہ موبائل SMS کے ذریعے بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ دیکھنے کے لیے طلباء کو اپنے رول نمبر یا رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ‘BIHAR 10’ ٹائپ کرنا ہوگا اور 56263 پر میسج بھیجنا ہوگا۔
نتیجہ آنے کے بعد آپ اپنا نتیجہ اس طرح چیک کر سکیں گے۔
طلباء سب سے پہلے biharboardonline.bihar.gov.in
یا
۔http://bihar-10th-result.indiaresults.com/br/bseb/class-10-exam-result-2023/mquery.htmپر جائیں۔
آفیشل ویب سائٹ پر دیئے گئے رزلٹ کے لنک پر کلک کریں۔
- اپنا رول کوڈ اور رول نمبر درج کریں اور سبمٹ کے بٹن پر کلک کریں۔ نتیجہ کھل جائے گا۔
- اپنا نتیجہ چیک کریں۔ اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔