مدارس میں ملک کو جوڑنے اور امن وشانتی کے ساتھ صالح معاشرے کی تشکیل کی تعلیم دی جاتی ہے: قاری صہیب
بی جے پی کے وزرا کا مدارس کے خلاف بیان دینا قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کو تار تار کرنے کی کوشش
مظفرپور, 31 جنوری (عبدالخالق قاسمی) ریاستی وزیر نیرج ببلو اور جیویش مشرا کے ذریعہ مدرسہ کے تعلق سے دیاگیا بیان قابل مذمت ہے۔ مدارس کے تعلق سے ایسی باتیں کرنا ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے، مدرسوں سے پڑھے لکھے لوگوں کا ملک کی آزادی میں بہت حصہ رہا ہے، مدرسہ میں پڑھنے والے طالب علموں نے آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ، اس لیے یہ کہنا مناسب نہیں کہ مدرسہ کی تعلیم درست نہیں ہے، یہ بے بنیاد الزام ہے- مذکورہ باتیں آر جے ڈی یوتھ کے ریاستی صدر قاری صہیب نے ریاستی وزیر کے ذریعے مدارس کے خلاف کی گئی زہرافشانی اور متنازعہ بیان کے خلاف مذمت کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ صالح معاشرے کی دینی ضروریات کی تکمیل میں مدارس کی حیثیت اس کسان کی سی ہے جو زمین کے ہموار کرنے، فصل کے اگانے، کٹائی سے لے کر اس غلہ اور اناج کے مارکٹ پہونچنے تک اپنی ساری توانائی اور قوت اس کے پیچھے صرف کرتا ہے، جو غلہ تمام انسانوں کی آسودگی اور بھوک مٹانے کا سبب بنتا ہے، دین کے تمام شعبوں کو زندہ، بیدار اور متحرک رکھنے میں مدارس کی یہی مثال ہے۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو مدرسہ کی تاریخ کاپتہ نہیں ہوگا آپ مدرسہ جائیں اور دیکھیں کے وہاں کس چیز کی تعلیم دیجاتی ہے، آپ لوگوں کو مدرسہ جانے سے کس نے روکا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک انسان اپنی زندگی کی بقا کے لیے خوراک اور پوشاک کو ضروری خیال کرتا ہے، اسی طرح ایک حقیقی مسلمان اپنی اسلامی شناخت، تہذیبی خصوصیات اور معاشرتی امتیازات سے وابستگی اور اپنے ملی وجود کی حفاظت کو اس سے کہیں بڑھ کر اہمیت دیتا ہے، وہ کسی دام پر اپنے ملی تشخص او راپنے امتیازات وشعائر سے دستبردار نہیں ہوسکتا؛ چونکہ خوراک سے پیٹ اور پوشاک سے جسم کی حفاظت توہوسکتی ہے لیکن ایک حقیقی مسلمان کے پاس اس کے پیٹ اور جسم کے ان تقاضوں اور ان مادی ضرورتوں کے علاوہ بھی ایک اہم چیز اور بھی ہے، وہ ہے اس کاد ین اور ایمان۔
انہوں نے کہاکہ مدرسوں میں ملک کو جوڑنے اور امن وشانتی کی تعلیم دی جاتی ہے، یہاں بھی اسکول کی طرح نصاب ہوتے ہیں، مدرسے سبھی مذہب اور جاتی کےلیے کھلے ہوئے ہیں، کوئی بھی آکر وہاں تعلیم لے سکتا ہے، مدرسہ سے پڑھ لکھ کر محب وطن نکلتے ہیں، اور اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنے ملک کے وفادار رہتے ہوئے جانوں کی قربانی پیش کرنے کے لیےتیار بیٹھے ہوتے ہیں۔ کبھی ہندو مسلم نہیں کرتے-
کیا آپ راشن کارڈ بنوانا چاہتے ہیں؟ یہاں کلک کریں! بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے آج تک ایک بھی واقعہ میں ایسا ثابت نہیں ہو سکا ہے جبکہ یہ ضرور ثابت ہو چکا ہے کہ مالیگاؤں دھماکہ اور اجمیر دھماکہ سمیت ملک مخالف بہت سے واقعات میں آر ایس ایس اور سنگھ پریوار ملوث رہی ہے لہٰذا ان وزراء کو چاہیے کہ حکومت سے انکی شاکھاؤں کیجانچ کی مانگ کرے تاکہ بہار ایسے دہشت گردانہ واقعات سے محفوظ رہے-
ان خبروں کو بھی پڑھیں