عجیب و غریب

عجیب و غریب : یمن میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کا نادر و انوکھا واقعہ

یمن (میڈیا رپورٹ) یمن کے صوبے البیضاء شہر رداع میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی فقط ایک آنکھ ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق رداع شہر کے الہلال الطبی اسپتال میں جنم لینے والے اس نادر بچے کے چہرے پر صرف ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی ۔ طبی ذرائع کے مطابق یہ بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی فوت ہو گیا ۔

واضح رہے کہ یمنی میڈیا پرسن کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ ہوتی ہے ۔ زارعی نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665ء میں ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button