POSTS

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرقمر مصباحی کی ایس ٹی ای ٹی اردو کے امتحان میں نمایاں کامیابی

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے ایس ٹی ای ٹی (اردو) امتحان میں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے گاؤں بنول سمیت مصباحی برادران کا نام روشن کیا ہے بلکہ نئی نسل کے لئے ترغیب کا باعث بھی بنے ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ سمیت رشتہ داراور دوست و احباب میں جشن وخوشی کا ماحول ہے۔ انہوں نے اپنی اس شاندار کامیابی پر کہا ہے کہ یقینا جہدمسلسل اور والدین کریمین سمیت دوست واحباب کی دعائیں شامل رہی ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ میں ایس ٹی ای ٹی ۲۰۱۹ کے امتحان میں کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ان کی اس کامیابی پر سیاسی ،اسلامک اسکالر،سماجی خدمت گزار،دوست احباب، رشتہ دار،صحافی سمیت اساتذۂ کرام  خصوصیت کے ساتھ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس  ایسوسی ایشن کے متحرک وفعال عہدیداران نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button