دربھنگہ

کنسی گاؤں میں آپسی رنجش میں ہوئی پرتشدد جھڑپ میں خاتون ہلاک ، شوہر اور بیٹی کی حالت نازک

ایف آئی آر میں 19 افراد نامزد، 3 گرفتار

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
سمری تھانہ کے کنسی نیا ٹولا میں آپسی رنجش کو لیکر ہوئی پرتشدد جھڑپ میں زخمی 52 سالہ گلشن آرا کی موت دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی جبکہ اس کے شوہر شیخ محمد اختر اور بیٹی صوفیہ خاتون کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں نامزد 19 افراد میں 3 افراد ضیاء الدین، محمد توقیر اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔درج ایف آئی آر میں مقتولہ کے شوہر نے گاوں کے ہی مسرور ریحان ، محمدمحبوب ، محمد معروف ، محمد منظر ،محمد ارشاد ، محمد گلریز، محمد ہارک ، محمدمزمل، سیف الاسلام ، محمد اجالے، ضیاالدین ، ​​محمد احسان ، شوکت ، محمد منظور ، محمد موہی ، محمد توقیر ، محمد گلاب ، محمد صابر اور محمد ہیرا سمیت نصف درجن نامعلوم افراد پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ایف آئی آر میں ملزمین پر الزام لگایا گیا ہے کہ ہڑبے ہتھیار سے لیس ہو کر میرے گھر پر کنبہ کے افراد پر حملہ کر دیا اس بیچ جب لڑکی صوفیہ خاتون بیچ بچاو کرنے پہنچی تو اس پر گڑاسا سے وار کر شدید طور پر زخمی کردیا گیا۔جب وہ زمین پر گر پڑی تبھی سبھی ملزمین نے لاٹھی و راڈ سے تابڑ توڑ حملہ کردیا۔بیٹی کی پیٹائی دیکھ کر جب اس کی والدہ گلشن آرا  بچانے گئی تو اجالے نے اس کے سر پر دھاردار ہتھیار سے وار کرکے زخمی کردیا۔لہولہان دیکھ کر جب میں خود اسے بچانے پہنچا تو ملزمین نے ان کے ساتھ بھی مارپیٹ کی۔اس کے گھر سے ملزمین قیمتی کپڑے اور زیورات سمیت کئی لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔  گاؤں والوں نے سبھی کو سنگھوڑہ سی ایس سی میں داخل کرایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا۔جہاں بیوی گلشن نے ڈی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ زخمی بیٹی کو تشویشناک حالت میں پی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا ہے۔ سمری ایس ایچ او ہری کشوریادو نےبتایا کہ 3 نامزد ملزمین کوگرفتار کرلیا گیا ہے دیگر کی گرفتاری کے لئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔انتظامی نگرانی میں لاش کو سپرد خاک کردیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button