نئے شرط میں اندان کے ہیڈ کی اجازت لینی ہوگی
نئی دہلی (ایجنسی) یو آئی ڈی اے آئی (UIDAI) نے کنبہ کے سرپرست کی رضامندی سے آدھار میں آن لائن پستہ اپڈیٹ کرنے کی سہولت شروع کی ہے۔ افسران نے اس تعلق سے کہا ہے کہ آدھار میں آن لائن پستہ اپڈیٹ کرنے کے لیے کسی باشندہ کے رشتہ دار (مثلاً بچے، شوہر یا بیوی، والدین وغیرہ) کے لیے مدد درکار ہوگی۔
اس سے ان لوگوں کو آسانی ہوگی جن کے پاس اپنے آدھار میں پتہ اپڈیٹ کرنے کے لیے خود کے نام کا کوئی دستاویز نہیں ہے۔ پتہ میں تبدیلی راشن کارڈ، مارک شیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ یا درخواست دہندہ اور ایچ او ایف دونوں کے نام کو ظاہر کرنے والی کوئی جانکاری، ان کے درمیان رشتہ اور اوٹی پی میڈ انفکیشن جمع کر کے ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اگر ریشن ڈاکیومنٹ کا ثبوت موجود نہیں ہے تو ریزیڈنٹ یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ مقرر ڈرافٹ میں ہیڈ آف فیملی کے ذریعہ سیلف ڈکلیریشن پیش کر سکتا ہے۔
الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت نے منگل کے روز کہا کہ ملک کے اندر الگ الگ اسباب سے شہروں اور قصبوں میں جانے والے لوگوں کے ساتھ ایسی سہولت لاکھوں لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ یہ متبادل یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ مقرر کسی بھی ویلڈ ایڈریس کے ثبوت کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ پتہ اپڈیٹ کرنے کی سہولت ہوگا۔
18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص ہیڈ آف فیملی ہو سکتا ہے اور اس پروسیس کے ذریعہ سے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اپنا پتہ شیئر کر سکتا ہے۔
میرا آدھاڑ پورٹل میں شخص اپنے پستہ کو آن لائن اپڈیٹ کرنے کے لیے اس متبادل کو منتخب کر سکتا ہے۔ جس کے بعد ہیڈ آف فیملی کا آدھار نمبر درج کرنا ہوگا۔ راز داری بنائے رکھنے کے لیے ہیڈ آف فیملی کے آدھار کی کوئی دیگر جانکاری اسکرین پر دکھائی نہیں جائے گی۔
ہیڈ آف فیملی کے آدھا نمبر کے کامیاب ویریلہ یریفکیشن کے بعد شخص کو لیشن شپ ڈاکیومنٹ کا ثبوت آپلوڈ کرنا ہوگا۔ یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق شخص کو سروس کے لیے 50 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ کامیاب پیمنٹ پر ایک سروس ریکوئسٹ نمبر شیئر کیا جائے گا اور پتہ کی گزارش کے بارے میں ہیڈ آف فیملی کو ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔
نوٹیفکیشن حاصل ہونے کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر میرا آدھا پورٹل میں لاگ ان کر کے گزارش یعنی ریکوئسٹ کو منظور یعنی ایکسپٹ کرنے اور ایگریمنٹ دینے کی ضرورت ہوگی اور پھر اس ریکوئسٹ پر کارروائی کی جائے گی۔