بہار بورڈ نے STET کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا، رجسٹریشن شروع
امتحان کے لیے رجسٹریشن شروع، آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۲۳ اگست
پٹنہ (قومی ترجمان) ہائی اسکول اور پلس ٹو اسکولوں میں اساتذہ کی تیاری کرنے والے امیدواروں کی اہلیتی صلاحیت کی جانچ کے لئے بہار اسکول اکرامنٹیشن بورڈ نے ایس ٹی ای ٹی۔ ۲۰۲۳ کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کر دیا ہے۔ ایس ٹی ای ٹی کے لئے رجسٹریشن آج یعنی ۹ اگست سے شروع ہو گیا ہے۔ اس کے لئے امیدوار بہار بورڈ کی ویب سائب پر آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ٹی ای ٹی کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۲۳ ا گست ہے۔ بہار بورڈ کے مطابق امتحان سے چند روز قبل ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔
بہار ایس ٹی ای ٹی امتحان ہائی اسکول اور پلس ٹو اسکولوں میں اساتذہ کی اہلیتی صلاحیت کی جانچ کے لئے لئے منعقد کیا جائے گا۔ اس کے لئے دو پرچے کے امتحان منعقد کئے جائیں گے۔ ہائی اسکول میں اساتذہ کی اہلیتی جانچ کے لئے امیدواروں کو صرف ایک امتحان ( پیپر ایک ) میں شامل ہونا ہوگا، جبکہ پلس ٹو سطح کے اساتذہ کی اہلیتی جانچ کے لئے دوسرا پر چہ (پیپر ۲) کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔ امیدواروں کو کسی ایک یا دونوں پرچے کے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت حاصل ہوگی۔
امتحان میں نگیٹیو مارکنگ نہیں ہوگی.
ہائی اسکول کی سطح کے اساتذہ کی اہلیتی جانچ کے امیدواروں کو صرف ایک امتحان ( پیپر ایک میں شامل ہونے کی چھوٹ ہوگی جبکہ پلس ٹو اسکول کی سطح کے اساتذہ کی اہلیتی جانچ کے لئے امیدواروں کو دوسرے پرچہ ( پیپر (۲) کے امتحان میں شامل ہونا ہو گا۔ دونوں پیپر ۱۵۰ ۱۵۰ نمبر کے ہوں گے، جس کے لئے امتحان دہندگان کو ۱۵۰ منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ کبھی سوالات آبجیکٹیو ہوں گے ۔
امتحان کا پیٹرن بہار کی یونیورسٹیوں میں نافذ گریجویٹ سطح کا ہوگا۔ جنرل زمرے کے لئے پاس کرنے کے لئے کم از کم ۵۰ فیصد نمبر ، بی سی کے لئے ۴۵٫۵ فیصد ، ای بی سی کے لئے ۴۲٫۵ فیصد ، ایس سی کے لئے ۲۰ فیصد معذور کے لئے ۴۰ فیصد اور خواتین کے لئے ۴۰ فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
بہار بورڈ کے ذریعہ منعقد اس امتحان میں کل ۴۴ مضامین کے امتحان لئے جائیں گے۔ اس امتحان میں منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔ اس میں امیدوار کے منتخب مضمون ۱۰۰ نمبر کے سوالات ہوں گے، جبکہ ۵۰ نمبر کے سوالات فن تدریس اور دیگر موضوعات سے پوچھے جائیں گے۔ ہائی اسکولوں کے لئے ہندی، اردو، بنگلہ میتھلی شکرت ، عربی، فارسی ، بھوجپوری ، انگریزی ، حساب ، سائنس اور سوشل سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ پلس ٹو (۱۱ و ۱۲) کلاس کے لئے ہندی ، اردو ، انگریزی ، سنسکرت ، بنگلہ میتھلی، مکی ، عربی ، فارسی ، بھوجپوری ، پالی ، پراکرت ، حساب ، فزکس، کیمسٹری ، بایولوجی، تواریخ ، جغرافیہ ، سیاسیات ، سوشل سائنس اکنامکس علم فلسفہ علم نفسیات، ہوم سائنس، کامرس، کمپیوٹر سائنس علم زراعت اور موسیقی کے مضامین شامل ہیں۔