جمیعت علماء ہند سرائے رنجن کی ٹیم مقتول خلیل عالم کے گھر ہوریہ پہنچ کر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)جدیو کے لیڈر مقتول خلیل عالم کے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔یہ باتیں جمیعت علماء ہند سرائے رنجن کے بلاک صدر قاری افتخار احمد ثاقب نے اپنے ٹیم کے ساتھ مقتول خلیل عالم عرف رضوی کے گھر مسری گھراری سے متصل ہوریہ گاؤں مقتول کے گھر پر پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کرنے کے بعد کہیں۔
بلاک سکریٹری قاری ہاشم رحمانی نے کہا کہ جمیعت علماء ہند سرائے رنجن کی جانب سے مقتول کے لواحقین کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی
اور ضلع انتظامیہ سے ملکر سرائے رنجن جمیعت علماء ہند کے وفد تمام قاتل کو فوری طور پر گرفتار کر کیفر کردار تک پہنچائے کا مطالبہ کریگی،سماجی کارکن و سرائے رنجن جمیعت علماء ہند کے متحرک رکن اسرار دانش نے کہا کہ چند شر پسند عناصر کے ذریعہ سمستی پور ضلع کا ماحول بگاڑنے کے فراق میں ہیں مگر ہم لوگ شہرکے تمام افراد کے تعاون سے امن و امان کو بر قرار رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقتول خلیل کے لواحقین کو پچیس لاکھ روپیہ اور ایک فرد کو سرکاری نوکری فوری طور پر دیں تاکہ مقتول کے لواحقین اپنی زندگی کو گزر بسر کر سکے،نسیم عبداللہ انصاری نے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقتول خلیل عالم کے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دیں
واضح ہو کہ قاتلوں نے 18 فروری 2022 کو مقتول خلیل عالم عرف رضوی کو اغواء کے بعد مقتول کے گھر والوں سے تاوان کے طور پر رقم کا مطالبہ کیا تھا ۔ رقم کی وصولی کا امکان نظر نہ آنے کی وجہ سے مجرموں نے نہ صرف قتل جیسی سنگین جرم کو انجام دیا بلکہ جرم کے چھپا نے کے لئے لاش کو جلاکر زمین میں دفن بھی کردیا،موقع پر حافظ طفیل،محمد نوشاد،مولانا اسرافیل وغیرہ موجود تھے