اہم خبریںبہارپٹنہپورنیہتعلیم و روزگارجھارکھنڈحاجی پور، ویشالیکٹیہارکشن گنجمدھوبنیمشرقی چمپارنمغربی چمپارن

امارت شرعیہ سے تصدیق نامہ لینے والے اہل مدار س کے لیے ضروری اعلان

پٹنہ، 14 فروری (قومی ترجمان) امیر شریعت حضرت مولانااحمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر قائم مقام ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تمام مدارس کے اساتذه و ذمہ داران جومالی فراہمی کے لیے امارت شرعیہ کی طرف سے تصدیق نامہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں خواہ پہلی بار تصدیق نامہ لینے آرہے ہوں یا پہلے سے تصدیق نامہ حاصل کر چکے ہوں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے بلاک کے امارت شرعیہ کی جانب سے مقرر کردہ صدر اور سکریٹری سے تصدیق کرانے کے بعداپنے علاقہ کے دار القضاء امارت شرعیہ جا کر مقامی قاضی شریعت سے سفارشی خط ضرور حاصل کر لیں

جس جگہ امارت شرعیہ کی جانب سے صدر او ر سکریٹری نہیں مقرر ہیں وہاں علاقائی نقیب سے تصدیق کرائیں ۔ اس کے علاوہ پہلی بار تصدیق نامہ حاصل کرنے والے اہل مدارس ، مدرسہ جس زمین پر قائم ہے اس کا رقبہ اور زمین کی رجسٹری یا وقف نامہ کی کاپی ، اگر رجسٹرڈ مدرسہ ہے تو رجسٹریشن نمبر ، طلبہ وطالبات کی درجہ وار مجموعی تعداد ، دارالاقامہ میں مقیم امداد ی و غیر امدادی طلبہ کی تعداد ، اگر امارت شرعیہ یا اکابر علماء کرام کی جانب سے معائنہ ہوا ہو تواس تحریر کی فوٹو کاپی ضرور منسلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خود کفیل ‌‌نظام مکاتب کو رائج کیجئے۔مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

ساتھ ہی جس جگہ مدرسہ واقع ہے وہاں کے کم از کم دو معزز اشخاص کے ٹیلی فون نمبر ضرور درج کریں ، ان مذکورہ تفصیلات کے ساتھ اپنی درخواست ناظم امارت شرعیہ کے نام لکھ کر کسی نائب ناظم سے جو موجود ہوں اپنے کاغذات کی جانچ کرائیں پھر آگے کی کارروائی کے لیے ان کی اجازت سے انچارج دفتر نظامت کے پاس درخواست جمع کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی ہمہ جہت ترقی وزیر اعلی بہار کی رہنمائی میں، چیئرمین عبدالقیوم انصاری کی فعال قیادت کا ثمرہ : حافظ روح اللہ بیگوسرائے

اگر مزید تحقیق کی ضرورت محسوس کی گئی تو تحقیق کی جائے گی اس کے بعد ہی تصدیق نامہ جاری ہو گا ۔ جواہل مدارس پہلے بھی امارت شرعیہ کا تصدیق نامہ لے چکے ہیں ۔ وہ تجدید کے لیے اپنا پرانا تصدیق نامہ اوریجنل بھی جمع کریں ۔

تصدیق نامہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 / شعبان 1443 ھ ہے اس کے بعد تصدیق نامہ کی غرض سے تشریف لانے کی زحمت نہ کریں

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button