اہم خبریںٹیکنالوجیسائنس / کلائمیٹ

یہ روبوٹ ریت کا ایک ذرہ بھی اٹھا سکتا ہے

یہ روبوٹ مضبوط ، لچکدار اور انتہائی حساس ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق نرم روبوٹ اور بایومیڈیکل ٹیکنالوجی میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

شمالی کیرولینا کے سائنسدانوں نے ایک انتہائی حساس روبوٹ بنایا ہے جو انسانی بال کے برابر بار یک چیز بھی اٹھا سکتا ہے ۔علاوہ ازیں اس کی یہ بھی خاصیت ہے کہ یہ انڈے کو توڑے بنا اس کی زردی اس سے نکال سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ: پینٹاگن کا نیا منصوبہ، مصنوعی ذہانت (انٹلی جینس) کی مدد سے مستقبل دیکھ سکیں گے

یہ روبوٹ مضبوط ، لچکدار اور انتہائی حساس ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق نرم روبوٹ اور بایومیڈیکل ٹیکنالوجی میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

خیال رہے کہ اس روبوٹ کو جاپانی فن کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔اس قدیم فن کو "کائری گامی” کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اس میں دو جہتی ساخت یا میٹریل کو اس طرح سے موڑا جاتا ہے کہ وہ تھری ڈی کی شکل یا سہ رخی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔ یہی نہیں اس کے لیے خاص مواد کی یکساں پٹیاں کاٹی گئی ہیں ۔ اس میں دو جہتی مواد نیچے سے گول ہوجاتا ہے اور تھری ڈی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس پر کام کرنے والے ایک سائنسداں یا آوے ہونگ کے مطابق اگر آپ جان لیں کہ آپ کو کس طرح کی تھری ڈی ساخت درکار ہے تو درست مواد سے اسے بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا ہولوگرافک کیمرہ جو انسانی کھوپڑی کے اندر تک ہر کونے کو دیکھ سکتا ہے

اسے کنٹرول کرنے کیلئے پٹیوں کو کھینچا اور سکیٹرا جا تا ہے اور یوں وہ خاص شکل اختیار کر لیتا ہے ۔ مگر یہ پورا طریقہ بہت سادہ ہے اور بنانے میں بھی آسان ہے ۔ اس طرح انسانی سرجری میں نرم روبوٹ کو لامحدود طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ پھر انہیں ہڈیوں وغیرہ کی حرکات پر بطور پلاسٹر بھی لگایا جاسکتا ہے۔اس طرح اس کو کئی طریقوں سے علاج کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button