یہ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کی اقلیتوں کے خلاف خطرناک سازش
نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر)آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل سیکریٹریٹ نے کرناٹک میں پچھلے کئی دنوں سے چل رہی حجاب سے متعلق کشیدگی کو آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کی اقلیتوں کے خلاف خطرناک سازش قرار دیتے ہوے کہا کہ 2014 میں وکاس کے نام پر بنائی گئی بی جے پی حکومت کے ذریعے عوام کو مسلسل دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ 2019 میں بی جے پی نے ملک کو تعمیر و ترقی کا جھوٹا خواب دکھا کر عوام سے ووٹ حاصل کیا اور حکومت بن جانے کے بعد ہندوتوا کی راہ پر چل پڑی۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
خوف و دہشت کے ساتھ مسلسل جانی و مالی نقصان نے عوام میں بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست بے چینی پیدا کر دیا ہے۔سیکریٹریٹ کمیٹی کا ماننا ہے کہ بی جے پی حکومت ملک، عوام اور دستور سے بڑھ کر "ہندوتوا ایجنڈے” پر کام کر رہی ہے۔ اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی، علی الاعلان قتل عام کی دھمکی، ماب لنچنگ، داڑھی، برقع، اذان، دینی تعلیم اور اسلامی نام کے خلاف آئے دن پیش آرہے واقعات اس کی شہادت دیتے ہیں، اسی کا ایک حصہ کرناٹک کے کالجوں میں حجاب سے متعلق مجرمانہ پروپیگنڈہ بھی ہے۔آر ایس ایس کے ماتحت تربیت یافتہ اے بی وی پی کے تشدد پسند عناصر کا مسلم طالبات پر حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے انتہائی مجرمانہ سرگرمی قرار دیا ہے۔ سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں پرنسپل، ٹیچر اور اسٹوڈنٹس کا نظریاتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرنا نسلوں کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ایسے عناصر کو سرکاری نوکریوں پر بحال رکھنا مستقبل میں انتہائی مضر اثرات پیدا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
اس لیے ایسے پرنسپل، ٹیچر اور اسٹوڈنٹس پر فوری قانونی کارروائی نہایت ضروری ہے۔چنانچہ آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل سیکریٹریٹ حکومت اور عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے سرکاری اداروں میں بیٹھ کر نفرت پھیلانے والے عناصر کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے اور تمام جمہوریت پسند اور انصاف دوست ہندستانیوں سے اپیل کرتی ہے کہ”سنگھ پریوار اور بی جے پی حکومت کی اقلیت اور ملک مخالف ایجنڈوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں اور کرناٹکا حکومت اور عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان سنگھی طلبہ کے پیچھے کام کرنے والی طاقتوں کو ڈھونڈ کر انہیں قرار واقعی سزا دے”
اسی کے ساتھ آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل سیکریٹریٹ نے اپنے حقوق کے لیے استقامت کے ساتھ کھڑی رہنے والی طالبات اور ملک کی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تمام مظلومین کے لیے آئیڈیل قرار دیا۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں