اہم خبریں

کرناٹک حجاب معاملہ : جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اعلان کردہ رقم طالبہ کے حوالے

حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علماء ہند نے پانچ لاکھ کی رقم کا کیا تھا اعلان

کرناٹک، 9 فروری (قومی ترجمان) حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر ایک مؤقر وفد حضرت مولانا مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کر نا ٹک کی سر پرستی میں ضلع منڈ یا پہنچا جس میں حضرت مولانامفتی شمس الدین بجلی قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کرناٹک، جناب تفہیم اللہ معروف صاحب رکن جمعیۃ علماء کرنا ٹک، جناب رضوان بدرصاحب رکن جمعیۃ علماء کر نا ٹک جناب ساجد اختر صاحب رکن جمعیۃ علماء کرنا ٹک شریک رہے اور منڈ یا سے مفتی رضوان صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈ یا، مولانا ذبیح اللہ صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈیا اور اراکین جمعیۃ علماء منڈ یا بھی اس موقع پر موجو در ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علماء ہند کے اعلان کردہ پانچ لاکھ کی رقم آج بروز بدھ بتاریخ :2022 /02 / 09 شام 5 بجے بذریعہ ڈی ڈی، بی کوم سیکنڈ ائیر کی طالبہ بی بی مسکان خان بنت جناب حسین خان صاحب کو دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جانیں PAN کو ADAHAR CARD سے لنک کرنے کا سب سے آسان طریقہ، آن لائن (Online) اور (آف لائن) Offline دونوں

اس انعام پر بی بی مسکان نے حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور جناب حسین خان صاحب نے آئے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور بے انتہا خوشی کا اظہار فرمایا۔

شمس الدین بجلی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کرناٹک نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بی بی مسکان خان اسی طرح نڈر ہو کر اپنے ایمانی جذبہ اور اپنے دین کی حفاظت کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرے گی اور ملک ملت کا نام روشن کرے گی انشاءاللہ

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button