کیا سعودی عرب شیطان کے پنجے میں ہے؟

تحریک علماء ہند نے تبلیغی جماعت پر دہشت گردی کے فیصلے کو منسوخ کرنے کی مملکت سعودی عرب سے اپیل کی
تحریک علماء ہند سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی تمام غیر اسلامی کارروائیوں، اسلام اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے خلاف گمراہ کن احکامات، جزیرۃ العرب کی شبیہ کو بگاڑنے اور اسے مغربی ممالک میں تبدیل کرنے، اور خدا کی پاک سرزمین میں فحاشی اور سینما کھولنے اور خاص طور پر تحریک تبلیغی جماعت کے خلاف مملکت کے دہشت گردانہ فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔
تبلیغی جماعت کا تعلق شیخ الیاس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ سے ہے جو شیخ مولانا محمود الحسن دیوبندی کے شاگردوں میں سے تھے۔ تبلیغی جماعت خالص ایک دینی جماعت ہے، جو دنیا کے ہر حصے میں (خواہ عرب ہوں یا غیر عرب) تمام مسلمانوں کو خدا پر اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور اچھے اعمال کرنے اور اسلامی شریعت کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس جماعت کی بدولت لاکھوں مسلمانوں نے ایمان کی مٹھاس کا مزہ چکھا ہے اور سچے پکے مومن بن چکے ہیں اور اسی طرح بہت سے غیر مسلم احباب بھی جماعت کے عمومی فائدے اور اس کی خاص محنت کی وجہ سے اسلام سے سرفراز ہوئے ہیں۔ یہ جماعت اپنی مخلصانہ اور نتیجہ خیز سرگرمیوں کے ذریعے ایمانی اہداف کے حصول اور اس کو پورا کرنے میں مسلسل امت کو فائدہ پہنچائے گی انشاء اللہ۔

لہذاتحریک علماء ہند مملکت کے فیصلے پر انتہائی تشویش اور گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے، اور اس سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جماعت سے متعلق اپنے دہشت گردانہ فیصلے کو جلد از جلد واپس لے۔