دہلی

شر پسندوں کا مسجد پر حملہ ! ویڈیو وائرل

گرو گرام میں شر پسندوں نے مسجد پر حملہ کیا ہے ، احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے ، نمازیوں سے مار پیٹ کرنے کے بعد حملہ آور گیٹ بند کر کے فرار ہو گئے ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر، انتظامیہ کاسخت کار روائی کا انتباہ

گرو گرام : دہلی سے متصل گرو گرام کے سائبر سٹی علاقے میں کچھ شر پسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا ہے ۔اس دوران مسجد میں عشا کی نماز ادا کی جاری تھی۔بتایا جارہا ہے کہ شر پسندوں نے ہی نمازیوں کے ساتھ مار پیٹ بھی کی اور مسجد میں توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچانے کے بعد حملہ آور مسجد کا گیٹ بند کر کے فرار ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مصلیوں کو مارنے کے بعد باہر موجود خواتین پر بھی بھگوا دھاریوں نے حملہ کر دیا جس میں پانچ خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔

مقامی لوگوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ لوگ لاٹھی ڈنڈوں اور اسلحوں سے مسلح تھے۔ پولس نے نمازیوں کی شکایت پر در جنوں افراد کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ بھوڑ کلاں کے رہنے والے تقریباً ۲۰۰ شر پسندوں نے بدھ کی شام مسجد کو گھیر لیا اس کے بعد راجیش چوہان ، سنجے ویاس اور دیگر لوگوں نے مسجد کے اندر گھس کر نماز پڑھ رہے مصلیوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مسجد میں باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گئے ۔ متاثرہ صو بیدار نذر محمد کی شکایت پر بلاسپور پولس تھانے میں گائوں کے درجنوں افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مصلیوں کا کہنا ہے کہ بھوڑا کلاں علاقے میں چار مسلم خاندان رہتے ہیں اس لیے کچھ شر پسندوں نے مذہبی جذبات بھڑ کانے کے لیے سازش رچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کو جب پکچھ لوگ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے تبھی کچھ بد معاش اندر گھس آئے ، اور مار پیٹ شروع کر دی ، انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مسلمانوں کو علاقہ چھوڑ دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے ، پولس نے آئی پی سی کی دفعہ ۱۲۹۵ے ، ۱۴۷۰۵۰۶،۳۲۳ اور ۱۴۸ کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ پولس نے راجیش چوہان ، سنجے ویاس نام کے تین ملزمین کی شناخت بھی کی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ، جانچ میں جو بھی مجرم ہو گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button