حاجی پور ( ندیم اشرف ) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ پٹنہ میں ایک سال سے چیر مین کا عہدہ خالی ہونے کے سبب مدارس میں نظامِ تعلیم اساتذہ اور کلرک کی تقرری نہیں ہونے سے مدارس کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور بہت سارے کام پنڈ ینگ میں ہے ۔ حالانکہ عظیم اتحاد کی حکومت بنی ہے تو اقلیتی اداروں میں چیر مین سکریٹری کی تقرری کی کارروائی حکومت نے تیز کر دی ہے اور عنقریب مدرسہ ایجو کیشن بورڈ کو بھی چیئرمین مل سکتا ہے۔ چیر مین کے لئے تین نام سامنے آئے ہیں۔
جن میں سر فہرست سابق آئی پی ایس ڈاکٹر منظور عالم کا نام ہے تو دوسرے میں ایڈوکیٹ نظام صاحب ، تیسرے میں پروفیسر سید علی کا نام حکومت کی نظروں میں ہے۔ اس میں حکومت نے منظور عالم کے نام پر مہر لگا دی ہے امید قوی ہے کے 16 اکتوبر کو مدرسہ ایجو کیشن بورڈ پٹنہ کے چیر مین کا عہدہ سنبال لیں گے یہ جانکاری ان کے بھائی ظہیر الحق نے کوسی سرکٹ ہاؤس للت بھون پٹنہ میں ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ کو دی۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر ریٹائر ڈاکٹر منظور عالم جو گوپال گنج ضلع کے رہنے والے ہیں وہ یوپی کیڈر کے آئی پی ایس تھے ۔ آگرہ میں وائس چانسلر کے عہدے پر رہ چکے ہیں علمی صلاحیت کی بنیاد پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں وہ ملنسار اخلاق مند انسان ہیں، غربیوں کے مددگار و قوم پرست ہیں اسی بنیاد پر گو پال پنج سمیت بہار کے کئی اضلاع سے یہ آوازیں اٹھی کہ ڈاکٹر منظور عالم کو مدرسے ایجو کیشن بورڈ کا چیئرمین بنایا جائے جس سے مدارس ترقی کے راہ پر گامزن ہوں۔
منظور عالم بہار کا ہی بیٹا ہے لیکن بہار کے لوگوں کی خدمت نہیں کر سکے چونکہ وہ زیادہ تر اتر پردیش میں محکمہ پولیس و یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دیے ہیں ۔اب وہ بہار کے لوگوں خاص طور پر تعلیمی بیداری و مدارس اسلامیہ کی بہتری کے لیے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ جناب نتیش کمار جی اور نائب وزیر اعلی تجسوی یادو کا نظر عنایت ہو گیا ہے وہ بہت جلد عہدے پر فائز ہوں گے اور بہار کے لوگوں کی خدمات انجام دیں گے۔
واضح ہو کہ یہ خبر میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ترجمان نے شائع کیا ہے ۔قومی ترجمان اس خبر کی تصدیق نہیں کرتا ہے ۔