مظفرپور / عادل شاہ پوری : راجد سپریمو لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے صوبائی سیکریٹری و سینیئر قد آور لیڈر و مظفرپور شہر کے سماجی، سیاسی، ملی خادم کئ فلاحی کاموں کے رہنما و حالیہ مظفرپور نگر نگم انتخاب کے مضبوط میئر امیدوار جناب وسیم احمد منا جی کا ماحول پورے شباب پر ہے امیدواری اپنی جیت کی طرف راہیں ہموار کرتی ہوئی منزل کی طرف رواں دواں ہے واضح ہوکہ میئر امیدوار وسیم احمد منا جی شہر مظفر میں محتاج تعارف نہیں ہیں یہ اپنے سیاسی اور ملی خدمات کے بنیاد پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں انہوں نے شہر مظفر پور میں کئ فلاحی کاموں کو انجام دیئے ہیں اور دے بھی رہے ہیں ۔
انہوں نے اپنے خدمت کو عوامی سطح پر کرنے کے لئے اور سرکاری منصوبہ کو حقیقی طور پر مستحق تک پہونچانے کے لئے رشوت خوری و دلالی سے منصوبہ کو پاک کرنے کے لئے پر عزم ہوکر منظم اور نیک ارادے کے ساتھ خدمت خلق کرنے کے لئے میدان میں لوگوں سے رابطہ بھی کر رہے ہیں اور حلقہ میں کہاں کیا کمی ہے وہ بھی سمجھ رہے رہے ہیں اور اپنی جیت کو اللہ کے کرم سے پکی بھی کر رہے ہیں یہ ان کے نیک نیتی کا ثمرہ ہے کہ لوگ ان کے ساتھ جرتے جار رہے ہیں یقین کیا جارہا ہے کہ اقلیتی طبقہ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ان کی پکڑ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔
موصوف اخلاق مند ملنسار اپنے زبان و بیان کے سچے اور پکے رہنما ہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہیں کسی بھی کام کو انجام دینے کا تجربہ نس نس میں شامل ہے ذہنی طور پر حساس و بساس شخص ہیں اور نگر نگم کے سرکاری منصوبوں کے بارے میں پوری جانکاری بھی رکھتے ہیں اپنے سیاسی کیریئر میں نگم کے فلاحی کاموں کو انجام دینے میں اہم کردار بھی ادا کئے ہیں
اس لئے مظفرپور شہر کے تمام قیمتی ووٹر سے گزارش ہے کہ موقع آپ کے فیصلے کا ہے آپ ہمیں جیت دلائیں اور نگر کے ترقیاتی کاموں کو حقیقی جامہ پہنانے کا کام عنایت فرمائیں انشاءاللہ حلقہ کی ترقی ضرور کروں گا یہ آپ سب بھائی سے بہنوں سے مخلصانہ اپیل ہے یہ باتیں مظفرپور شہر کے فعال متحرک سیاسی میدان کے کامیاب رہنما محمد مرتضیٰ حسین نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔