Uncategorized

غلام نبی آزاد نے "ڈیموکریٹک آزاد یارٹی” بنانے کا اعلان کیا

جموں : جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے پیر کو اپنی نئی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ” ڈیموکریٹک آزاد پارٹی ‘‘ رکھا ہے ۔

جموں میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ پارٹی کا نظر میدان کے نام جیسا ہوگا اور تمام سیکولر لوگ اس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ جموں کشمیر کونسل ریاست کا درجہ بحال کرنا ، مقامی لوگوں کیلئے زمین اور ملازمتوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنا پارٹی کا نصب العین ہوگا ۔

پرچم کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

غلام نبی آزاد نے بھی اپنی پارٹی کے جھنڈے کی نقاب کشائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرچم کا پیلا رنگ تخلیقی صلاحیتوں، اتحاد اور تنوع کی علامت ہے۔ سفید رنگ امن کی نمائندگی کرتا ہے اور نیلا رنگ آزادی، کھلے خیالات، تخیل اور سمندر کی گہرائیوں سے آسمان کی بلندیوں تک کی نمائندگی کرتا ہے۔ آزاد نے کہا، لوگوں نے اردو، سنسکرت، ہندی میں نام تجویز کیے تھے۔ تاہم، ہم ایک ایسا نام چاہتے تھے جس میں تینوں چیزیں جمہوری، امن اور آزاد ہوں۔

73 سالہ غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سونیا گاندھی کو ایک لمبا چوڑا خط بھی لکھا اور راہل گاندھی پر سخت نشانہ لگایا۔ بتادیں کہ غلام نبی آزاد G-23 کے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ ان کے پارٹی چھوڑنے کے بعد نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے بھی انہیں پیشکش کی تھی اور کانگریس پر تنقید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button