چندیشور پرساد سنگھ کی بیٹی رنجیتا کماری نے بی پی ایس سی کی 64 ویں امتحان میں لہرائ پرچم
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) زرعی ترقیاتی بینک کے سابق اہلکار چندیشور پرساد سنگھ و چندر کلا سنگھ کی لڑکی رنجیتا کماری نے اپنی دوسری کوشش میں بی پی ایس سی کی 64 ویں امتحان میں 1548ویں رینک لاکر ایس سی ایس ٹی ویلفیئر آفیسر بن ضلع کا نام روشن کیا ہے رنجیتا اسکولی دنوں سے سے ہی پڑھائی میں ذہین ترین طالبات رہی ہیں وہ دلسنگھ سرائے شہر کے گرلس ہائی اسکول سے اول درجہ میں میٹرک آر بی کالج سے اول درجہ میں انٹرمیڈیٹ و گریجویشن کی ہے دوسری کوشش میں بی پی ایس سی کا فائنل امتحان پاس کر ایس سی ایس ٹی ویلفیئر آفیسر بن کر اپنے خاندان و علاقہ ہی نہیں بلکہ ضلع کا نام روشن کیا ہے اسکی جانکاری ملتے ہی اسکے اہل خانہ سمیت محلہ کے لوگ کافی خوش ہیں وہی لوکناتھ پور گنج محلہ واقع انکے گھر پر آکر مبارکباد پیش کرنے والوں میں پروفیسر مہیندر جھا ستیہ نارائن سنگھ دلیپ کمار چودھری راجدکے میڈیا انچارج راج دیپک پروین پرئے درشی کمل بھوشن اسر نول کشور اسر چاند مسافر پرموکھ کنہیا لال چودھری سمیت متعدد معزز افراد شامل ہیں وہی مقامی ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے بھی ٹیلیفون کے ذریعہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے تابناک روشن مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے