اہم خبریں

25واں کل ہند مسابقۃ القران الکریم 18,19/مارچ کو منعقد25واں کل ہند مسابقۃ القران الکریم 18,19/مارچ کو منعقد

حصّہ لینے والے مساہمین مدرسہ کا تعلیمی تصدیق نامہ کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ 3 جنوری 2022 تک میل یا واٹس ایپ کر دیں

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ادارہ دعوت السنتہ ویلفیئر ٹرسٹ کاندیولی ممبئی مھاراشٹرا انڈیا کی جانب سے 25واں کل ہند مسابقۃ القران الکریم 18, 19 مارچ 2022 کو حج ہاؤس ،سی ایس ٹی،ممبئ میں منعقد کیا جارہا ہے،یہ جانکاری ادارہ دعوت السنتہ ویلفیئر ٹرسٹ کاندیولی ممبئی کے بانی و سرپرست مولانا محمد شاہد الناصری الحنفی نے بذریعہ فون دی ،انہوں نے کہا کہ 25 ویں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم میں ہندوستانی مدارس اسلامیہ میں زیر تعلیم وہ طلباء جو 15 سال کی عمر میں تجوید کے ساتھ مکمل حافظ قرآن مجید ہو چکے ہوں اور وہ شرکت کے مجاز ہیں،انہوں نے کہا کہ 25واں کل ہند مسابقۃ القران الکریم 18,19/مارچ کو منعقد ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس مسابقہ میں ایک مدرسہ سے دو طالب علم اور ایک سرپرست شریک ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مساہمین کو اپنا شناختی کارڈ،(آدھار کارڈ)اور مدرسے کا تعلیمی تصدیق نامہ کے ساتھ اپنی درخواست رابطہ نمبر کے ساتھ 20 دسمبر 2021سے 3 جنوری 2022 تک میل آئی ڈی 25thmusabaqatulquran@gmail.com یا واٹس ایپ 9869965211 پر ارسال کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ مسابقہ دو مراحل میں لیئے جائیں گے،پہلا مرحلہ مساہمین کی درخواست اور شناختی کارڈ تصدیق نامہ کے معتبر ہونے کی بنیاد پر انتظامیہ کی جانب سے پہلا مرحلہ کا آن لائن اہلیتی مسابقۃ القرآن کے لئے مساہمین کو منتخب کیا جاسکتا ہے، اہلیتی مسابقۃ القرآن الکریم 8,9 جنوری 2022 کو لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دوسرا فائنل مسابقۃ القرآن الکریم ممبئی میں منعقد ہوگا،جس میں پہلے مرحلے میں کامیاب طلبہ اور گزشتہ 24 ویں مسابقۃ کے منتخب طلبہ اور انکے سرپرست آمد و رفت کے صرفہ کے ساتھ شریک ہو سکیں گے،انہوں نے کہا کہ اور مزید تفصیلات و شرائط بہ وقت اجازت واضح کی جائیں گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button