اہم خبریںمہاراشٹرا ،ممبئی

13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ : ٹرائل شروع کرنے کا حکم


دفاعی وکلاء : ٹرائل چلانے کے لیئے تیار ہیں، گلزار اعظمی
ممبئی 25 اگست
گیارہ سال کے طویل وقفہ کے بعد خصوصی مکوکا عدالت نے عرس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں گیارہ ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کردیا یعنی کے چار فریم کردیا۔
ممبئی سٹی سول اینڈ سیشن عدالت میں قائم خصوصی مکوکا عدالت کے جج بھوسلے نے یکے بعد دیگرے تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325,324,379,109,120-B,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کردیا ہے یعنی کے اب باقاعد ہ ملزمین کے خلاف گواہی دینے کے لیئے استغاثہ سرکاری گواہوں کو عدالت میں طلب کریگا جس سے دفاعی وکلاء جرح کریں گے۔
اس معاملے کا سامنا کررہے بیشتر ملزمین دہلی، بنگلور، حیدرآباد کی مختلف جیلوں میں ہونے کی وجہ سے چارج فریم کرنے میں عدالت کو دشواری پیش آرہی تھی لیکن پھر عدالت نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ملزمین کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں ان پر عائد الزامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان سے پوچھا کہ آیا وہ جرم قبول ہے یا نہیں، ملزمین کی جانب سے جرم قبول نہ کرنے پر ان کے خلاف چار ج فریم کردیا گیا۔
عدالت نے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، کولیان وزیر چند پتریجا، ہارون عبدالرشید نائیک،کفیل احمد محمد ایوب انصاری، محمد احمد صدی بپا عرف یاسین بھٹکل، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، اعجاز سعید شیخ، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کے خلاف چارج فریم کیا ہے، نئی ممبئی کی تلوجہ جیل میں مقید ملزمین کو عدالت میں پیش گیا تھا جبکہ بیرون ممبئی کی جیل میں مقید ملزمین کو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس معاملے میں انسداد دہشت گرد دستے ATS نے اٹھارہ ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں داخل کی ہے، زاویری بازار، اوپیرا ہاؤ، دادر میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 127 زخمی ہوئے تھے۔
تحقیقاتی دستہ اے ٹی ایس نے ملزمین پر الزام عائد کیا ہیکہ ملزمین کا تعلق انڈین مجاہدین نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے اور بیرون ملک سے فنڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ممبئی کے تین مختلف مقامات پر بم دھماکے انجام دیئے تھے۔
اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک،کفیل احمد محمد ایوب انصاری،، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔
ملزمین پر چارج فریم کردیئے جانے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں بتایا کہ ہمار ے وکلاء ٹرائل چلانے کے لیئے تیار ہیں، تجربہ کار ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ کی قیادت میں وکلاء کی ایک ٹیم تیار کی گئی ہے جسمیں ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ کرتیکا اگروال، ایڈوکیٹ، ارشد شیخ، ایڈوکیٹ قربان حسین و دیگر شامل ہیں جو خصوصی مکوکا عدالت میں ملزمین کا دفاع کریگی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے کوشش کی جارہی تھی کہ ملزمین پر جلد از جلد فرد جرم عائد کیا جائے تاکہ ٹرائل شروع ہوسکے لیکن ملزمین کے بیرون ممبئی کی مختلف جیلو ں میں ہونے کی وجہ سے معاملہ التواء کا شکار تھا۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button