چشمہ : درست انتخاب شخصیت پرُوقار! بازار میں فیشن کے مطابق مختلف طرح کے چشمے دستیاب ہیں، لیکن آپ کے لیے کیا صحیح ہے اور درست چشمہ کا انتخاب کیسے کریں؟ جانیں تفصیلات
موسم بہار کی آمد آمد ہے ایسے میں سورج کا رنگ روپ بھی بدل گیا ہے ۔ پہلے تو سورج دھند کے بادلوں کی اوٹ سے نکلتا ہی نہ تھا مگر اب پورے آب و تاب سے نکل کر سب کی خوشیاں دوبالا کر رہا ہے ۔ لوگ جہاں دھوپ سے لطف اٹھا رہے ہیں وہیں آنکھوں پر چشمے لگائے بھی نظر آرہے ہیں ۔ در اصل سورج کے تیور دیکھتے ہی اس سے بچنے کی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں اور اس ضمن میں مردوزن سن گلاسز کی خریداری کے لئے بازار کا رخ کرتے ہیں ۔اب فیشن کی بڑھتی ہوئی اس دوڑ میں سن گلا سر بھی خواتین میں فیشن کے مطابق منتخب کیے جاتے ہیں، لباس جیولری اور سینڈلز کے ساتھ ساتھ اب خواتین سن گلاسیزبھی میچنگ استعمال کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں ۔
اس وقت مارکیٹ میں غیر ملکی اور برانڈ سن گلاسز کی وسیع رینج موجود ہے ۔ بازار میں فیشن کے مطابق مختلف طرح کے چشمے دستیاب ہیں، جن مستطیل بیضوی اور گول چشمے ہماری خواتین اور مردوں میں مقبول عام ہیں ۔ان دنوں نسبتاً بڑے بڑے شیشوں کے سن گلاسییز خواتین مکی پسند ہیں ۔ان میں بیش تر خواتین اس طرح کے سن گلاسز میں نظر آتی ہیں حتی کہ نمبر والے چشموں کے فریم بھی بڑے بڑے اور چوڑے چوڑے منتخب کیے جارہے ہیں ، حالانکہ یہ بڑے بڑے فریم ہر چہرے پر موزوں نہیں لگتے ۔ چشمے کا صحیح انتخاب چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا سبب بنتا ہے ۔ اس کیلئے چہرے کی بناوٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے چشمہ خریدنا ضروری ہے ۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنے چرے سے بڑا فریم نہ خریدیں اور نہ ہی بغیر کناروں والا فریم استعمال کریں ۔
اگر آپ کا چہرہ گول ہے تو آپ چوکورفریم والا چشمہ استعمال کر لیں ۔ اگر آپ نے گول چہرے کے ساتھ گول چشمہ لگا لیا تو یقین مانیں کہ آپ تمسخر بن جائیں گے کیونکہ آپ کا گول چہرہ خوبصورت تو نہیں بلکہ کسی فٹبال سا تاثر پیش کر سکتا ہے۔
چوکور چہرے کے لئے بیضوی شکل کا فریم استعمال کر یں اور اگر آپ کا چہرہ کتابی ہے تو آپ ہر طرح کا فریم استعمال کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
- سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
اگر آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان فاصلہ کم ہے تو اس صورت میں ہلکے رنگ کے فریم کا انتخاب کریں ۔فریم کے انتخاب میں چہرے کی شیب کے ساتھ ساتھ اپنے ہئر اسٹائل کو بھی مد نظر رکھیں ۔
سنہرے بالوں والی خواتین کو نیلے ، سبز اور گلابی رنگ کے چشمے استعمال کرنے چاہیے ۔
وہ افراد جن کی ناک لمبی ہو انہیں چاہیے کہ نچلے پل والا چشمہ لگائیں ۔ چھوٹی ناک کیلئے لمبے پل والا چشمہ استعمال کریں جبکہ چپٹی ناک کیلئے گہرے رنگ کے پل کا چشمہ بھلا ہوگا ۔ اس سے ناک کے چیٹے پن کا احساس کم ہو جا تا ہے اور چہرے کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
ایک رپورٹ سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ چشمے سے آپ کی شخصیت 75 فیصد زیادہ پرکشش نظر آتی ہے ۔تو اگر آپ بھی اس موسم کیلئے ایک نیا چشمہ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس بات سے پریشان ہیں کہ چشمے کاصحیح انتخاب کیسے کریں ؟ تو آئیے آج ہم آپ کو چند اصول بتاتے ہیں جن کے ذریعہ آپ اپنے چہرے کے حساب سے بہترین چشمہ منتخب کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
آئیے ہم آپ کو چند ایک اصول بتا رہے ہیں ۔ان اصولوں سے آپ اپنے چہرے کی بناوٹ کی پہچان بآسانی کر سکتے ہیں ۔
اگر دیکھیں تو عام طور پر چہرے کی بناوٹ 6 طرح کی ہوتی ہیں ۔
مستطیل ، بیضوی ، گول ، ہارٹ شیپ ، چوکور اور ڈائمنڈ شیپ ۔
بناوٹ کی اقسام میں فرق صرف شیشہ دیکھنے سے نہیں پتہ چلتا ۔ چہرے کی پیائش سے یہ فرق سمجھ میں آتا ہے ۔ نیچے بتائے گئے طریقے سے یہ پیمائش کی جاسکتی ہے ۔
پیائش کے فیتے یا میٹر رنگ ٹیپ سے اپنے چہرے کو ناپیں ۔خیال رہے کہ اسے بالکل سیدھا رکھنا ہے اور چہرے کی بناوٹ کے حساب سے موڑنا نہیں ہے۔جب آپ اپنے چہرے کو ناپیں تو سب سے پہلے اپنے ماتھے کی چوڑائی ناپیں ۔اس کے بعد گال اور جبڑے کو بھی چوڑائی میں ناپیں ۔سب سے آخر میں چہرے کی لمبائی ناپیں
- مستطیل چہرہ : چہرہ گر لمبائی میں چوڑائی سے زیادہ ہو تو یہ چہرہ مستطیل کہلاتا ہے ۔اس طرح کے چہرے میں ماتھا ، گال اور جبڑا تینوں ایک جتنے چوڑے ہوتے ہیں ۔ اس چہرے پر خوبصورتی کے لیے بڑے اور چوڑے فریم کے چشمے لگانے چاہئیں ۔ چشموں کا فریم بھی موٹا اور واضح ہونا چاہیے ۔
2. بیضوی نما چہرہ : بیضوی چہرہ بھی لمبائی میں چوڑائی سے قدرے زیادہ ہوتا ہے ۔اس میں ماتھا جبڑے سے تھوڑا سا زیادہ چوڑا ہوتا ہے ۔بیضوی نما چہرے پر زیادہ تر وہ چشمے خوبصورت لگتے ہیں جن چشموں کے فریم اوپر کی طرف سے موٹے ہوتے ہوں۔
3. گول : یہ چہرہ اتناہی لمبا ہوتا ہے جتنا چوڑا ہوتا ہے ۔ ماتھا اور جبڑا دونوں تھوڑے پتلے ہوتے ہیں لیکن ایک ہی تناسب میں ہوتے ہیں ۔ گول چہرے پر چوکور اورمستطیل چشمے اچھے لگتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
4. ہارٹ شیپ والا چہرہ : ہارٹ کی شکل والے چہرے میں جبڑے کے کونے نکلے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ گال چوڑے ہوتے ہیں ۔۔ ماتھا گالوں کی بہ نسبت قدرے زیادہ چوڑا ہوتا ہے ۔ اس چہرے پر ایوی ایٹر زیادہ چشمے جو نیچے کی طرف سے نو کیلے ہوں اچھے لگتے ہیں ۔ بغیر فریم والے چشمے بھی اس چہرے پر جچیں گے ۔
5. چوکور : اس چہرے کی لمبائی اور گالوں کے نیچ کا فاصلہ تقریبا یکساں ہوتا ہے ۔ جبڑے ، گال اور ماتھے کی ایک ہی چوڑائی ہوتی ہے ۔ گول کناروں والے بیضوی یا چوکور چشمے اس چہرے کیلئے مناسب ہیں ۔
6. ڈائمنڈ شیپ نما چہرہ : ڈائمنڈ شیپ نما چہرہ ماتھے پر سے قدرے پتلا ہوتا ہے جبکہ جبڑا چوڑا اور تھوڑی نوکیلی ہوتی ہے ۔ بتا دیں کہ اس چہرے پر بھی گول کناروں والے چشمے استعمال کرنے چاہئیں جو خوبصورت ہوتے ہیں لیکن یہ خیال رہے کہ ان کی چوڑائی گالوں کی چوڑائی سے باہر نہیں ہونی چاہیے ۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!