ورزش کے دوران خاتون کی اچانک موت ، ویڈیو وائرل
شہر بنگلور میں خاتون کی ورزش کے دوران موت واقع ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر تیزی وائرل ہو رہا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہے بنگلور کے علاقے ملیش پالیا میں واقع ایک جم کا ہے جہاں 44 سالہ ونے کماری نامی خاتون اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ورزش کے لیے پہنچی لیکن یہ ورزش اس کی زندگی کی آخری ورزش ثابت ہوئی ۔
سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 44 سالہ ونے کماری جم میں ورزش کر رہی ہوتی ہے کہ ورزش کرتے کرتے اچانک وہ اچانک گرپڑی ۔
یہ بھی پڑھیں
خاتون کے گرتے ہی جم میں موجود لوگ اس کی مدد کیلیے پہنچے لیکن اس وقت تک مذکورہ خاتون انتقال کر چکی تھی ، اس تمام منظر کو جم میں لگے ی سی ٹی کیمرے نے ریکارڈ کر لیا اور یہی ویڈیو کلپ سوشل میڈ یا پر وائرل ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دورانِ ورزش موت کا شکار خاتون ونے کماری آئی ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے اور جمعہ کی رات نائٹ شفٹ کرکے وہ جم پہنچی تھی جہاں سے وہ واپس دوبارہ اپنے گھر نہ پہنچ سکی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ۔ واضح رہے کہ ورزش ایک صحت مند مشغلہ ہے اور ڈاکٹر ز بھی صحت مند رہنے کیلیے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات طبی مسائل کے باعث بھی ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!