Uncategorized

مولانا سیدمحمود اسعد مدنی کے دست مبارک سے 43 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت

اسلام پور(احمدحسین قاسمی ) دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں یک روزہ عظیم الشان اجلاس دستار بندی کا انعقاد ہوا جس میں بحیثیت صدر اجلاس مولانا انوار عالم صاحب ناظم عمومی دارالعلوم بہادرگنج مہمان خصوصی کے طور پر مفتی صبیح اختر صاحب شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ آسام مولانا ومفتی مزمل صاحب مظفر نگری استاد دارالعلوم دیوبند مفتی جاوید اقبال صاحب صدر جمعیت علما بہار مولانا حکیم الدین صاحب جنڑل سکریٹری جمعیت علماہند شریک ہوئے اور اپنے مواعظ حسنہ سے سامعین کو مستفیض فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں

جلسہ تین نشستوں پر منقسم تھا پہلی نشست بعد نماز عصر تا مغرب طلبہ کا پروگرام پیش کیاگیا دوسری مغرب تاعشا چند طلبہ کاپروگرام اور مفتی صبیح اختر اور مولانا حکیم الدین صاحب کا خطاب ہوا مختصر وقت میں بہت جامع انداز میں ان دونوں بزرگوں نے اپنی قیمتی بات رکھی تیسری نشست بعد عشا تا نصف شب اس میں مفتی جاوید اقبال صاحب کا پرمغز خطاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

انہوں نے حالات حاضرہ کے مطابق مسلمانوں کی تربیت پر زور دیااور تعلیم کی اہمیت بتائی اس نشست میں نعت تقاریر کے علاوہ مکالمہ اور انگریزی تقریر بھی پیش کی گئی اس بیچ حفاظ کے سروں پر مدنی صاحب کے ہاتھوں دستارفضیلت باندھی گئی اور پھرمولانا مزمل صاحب کا پرمغز معلومات سے بھرپور علمی بیان ہوا اور مدنی صاحب کا خطاب ہونا تھالیکن کچھ طبیعت کی ناسازی کی بنا پر حضرت نے معذرت کردی۔

مولانا معروف صاحب نے استقبالیہ پیش کیا مہتمم صاحب نے کلمات تشکر اور اخیر میں مختصر کلمات کے ساتھ مولانا انوار صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اور پھر مولانا مدنی صاحب کا بیان بعد نماز فجر متصلا مسجد رحمانی میں ہوا حضرت نے قلت وقت کے باوجودحمد وثنا کے بعد ایمان کی حقیقت بتائی اصلی انسان کی بھی وضاحت کی کئی اہم امور پر توجہ دلائی اور روحانی امراض حسد وکینہ وغیرہ سے دل کو پاک کرنے کو کہا الحمد للہ مجمع کثیر تھا جلسہ بہت کامیاب اور تاریخ ساز رہا۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button