ارریہبہارکشن گنج

ملت کا درد ہوگا تو حالات کیسے بھی ہوں پتھر توڑ کر پانی نکالیں گے: محمود مدنی

  • جمعیۃ علماء کشن گنج کے دوروزہ تربیتی پروگرام سے علماء کا خطاب

کشن گنج، 16/مارچ(قومی ترجمان) جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی پروگرام نہایت آب و تاب کے ساتھ جامعہ جعفریہ مدنی نگر سرائے کوڑی میں منعقد ہوا، جس میں جمعیۃ علماء بہار کی بیشتر یونٹوں سے ضلعی اراکین نے شرکت کی، جمعیۃ علماء ہند دہلی سے مرکزی ذمہ داران بھی تشریف لائے جن میں صدر محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند، حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند، جناب ماجد علوی صاحب انچارج اوپن اسکول جمعیۃ علماء ہند، جناب مولانا احتشام الحق صاحب سکریٹری ملت فنڈ، مولانا معظم عارفی صاحب جنرل سکریٹری شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ہند ، مفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا محمد ناظم صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء بہار، مفتی محمد اطہر القاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء بہار ، مولانا امان اللہ صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سکول، مولانا آصف جمیل صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ویشالی، قاری محمد سرفراز عالم صاحب کھگڑیاوی ، مولانا معظم صاحب بیگوسرائے، وغیرہم نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

گھریلو علاج / Home Remedies : جسم پر جگہ جگہ خارش شروع ہو گئی ہے تو ان 5 گھریلو ٹوٹکوں پر کریں عمل ، آپ کو خارش کے مسئلے سے مل جائے گی نجات

پروگرام کا افتتاح قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا اور نعت شریف کے بعد اس پروگرام کی نظامت کررہے مفتی محمد مناظر نعمانی صاحب قاسمی ترجمان وسکریٹری جمعیۃ علماء کشن گنج نے اس تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے کئی اہم شعبے ہیں جو الحمدللہ بہار میں فعال ہیں ان کا تعارف اور طریقہ کار سے روشناس کرانا مقصود ہے بالخصوص مدارس کے طلبہ میں جمعیۃ اوپن اسکول کے نظام کو مضبوطی کے ساتھ نافذ کرنا ہے۔

اس کے بعد جمعیۃ علماء کشن گنج کی تمام یونٹوں کی کار کردگی اور دیگر شعبہ جات دینی تعلیمی بورڈ، شعبہ اصلاح معاشرہ، تحفظ ختم نبوت، لیگل سیل، ریلیف کمیٹی وغیرہ کی رپورٹ متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران نے پیش کی،اس تربیتی پروگرام میں جمعیۃ علماء ہند سے ملت فنڈ سے انچارج جناب مولانا احتشام الحق صاحب تشریف لائے انہوں نے ملت فنڈ کی بنیادی باتوں سے روشناس کراتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی تنظیم کو چلانے کے لئے فنڈ ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے، اکابرین جمعیۃ علماء نے ملت فنڈ کا نظام قائم کیا اور ابتدائی طور پر ابھی اس شعبہ کو ملک کے 16 اضلاع میں شروع کیا جارہا ہے، جس میں بہار سے کشن گنج اور ارریہ بھی شامل ہے۔

اس کے بعد جناب ماجد علوی صاحب انچارج جمعیۃ اوپن اسکول جمعیۃ علماء ہند نے پرزنٹیشن پیش کیا جس میں آپ نے اوپن اسکول کے نظام ونصاب کو تفصیل سے سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ اوپن اسکول کا بنیادی مقصد مدارس کے طلبہ کی شبیہ کو قومی سطح پر بہتر بنانا ہے، تاکہ وہ مدارس کے نظام سے مربوط رہ کر عصری علوم کا حامل ہوجائے۔

حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء ہند اور خدمت خلق سے متعلق بنیادی ضروری معلومات سے سامعین کو آگاہ کرایا، آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ پروردگار نے ہمیں اپنے فضل سے اشرف المخلوقات میں پیدا فرمایا، اوراس سرزمین میں پیدا فرمایا جس کو ہمارے لئے ہمارے خالق نے بہتر سمجھا، اس ملک کو جو مرکزیت حاصل ہے وہ کسی اور ملک کو حاصل نہیں،اللہ نے ہمیں جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ رہنے کی توفیق بخشی یہ ہمارے ہمارے لئے سعادت کی بات ہے، پھر آج کے اس تربیتی پروگرام کے مہمان خصوصی قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کا پر مغز خطاب ہوا ۔

مولانا نے پروگرام میں شریک خدام جمعیۃ علماء بہار سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے، آزادی کے بعد جب بد قسمتی سے ملک تقسیم ہوا تو جمعیۃ علماء کے اکابرین نے تقسیم کی مخالفت کی، وہ صرف اس وجہ سے کہ ملک کے بسنے والے تمام مسلمان ہجرت کرجانے کی پوزیشن میں نہیں تھے اس کی وجہ جغرافیائی اعتبار نا معقول تقسیم کا فیصلہ تھا الحمدللہ اکابرین جمعیۃ کے اس فیصلہ سے کرڑوں مسلمانوں کا ایمان محفوظ رہا اور وہ ارتداد سے بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

انہوں نے فرمایا کہ آج اس ملک میں جن حالات میں ہم جی رہے ہیں وہ ممالک جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں وہاں کا مذہبی طبقہ ہم سے کم تنگی میں نہیں جی رہے ہیں، اس لئے حالات سے گھبرانا نہیں ہے اگر ہمارے دلوں میں ملت کا درد ہوگا تو پتھر توڑ کر بھی پانی نکال لیں گے، آپ نے بہار کے کئی اضلاع سے تشریف لائے ہوئے اراکین جمعیۃ علماء بہار کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ منظم انداز میں جمعیۃ کے کاموں کو پوری تندہی کے ساتھ کریں، خطاب کے اخیر میں آپ کی شال پوشی کی گئی اور ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند دہلی سے آئے ہوئے مہمانان کرام کی خدمت میں حضرت صدر محترم کے ہاتھوں اعزازی مومنٹو پیش کیا گیا۔حضرت مولانا محمد خالد انور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کشن گنج نے بہار بھر تشریف لائے ہوئے مہمانان کرام کا استقبال کرتے ہوئے ان کے سامنے ملت فنڈ، اوپن اسکول، دینی تعلیمی بورڈ جیسے اہم شعبوں کا تعارف پیش کیا ۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

سب سے پہلے پڑھیں قومی ترجمان پر اردو خبریں ، اردو میں بریکنگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبریں ، لائیو نیوز اپڈیٹ ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز ، قومی ترجمان ڈاٹ کام پر جانیئے اپنی ریاست ملک و بیرون ملک اور بالخصوص بہار، جھارکھنڈ، مشرقی وسطی ، فلمی دنیا، اسپورٹس ، بزنس ، ہیلتھ ، تعلیم و روزگار و جاب سے متعلق تمام تفصیلات سب سے پہلے ۔ قومی ترجمان کو ٹیلیگرام ، فیس بک ، انسٹا گرام، یوٹیوب ، ٹویٹر پر فالو کریں ،شیئر کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button