کشن گنج

مادرِ علمی دارالعلوم دیوبند کے ممتاز عالم دین مولانا توقیر احمد صاحب قاسمی کی آمد پر دعائیہ نشست منعقد

پواخالی /کشن گنج (قومی ترجمان) مادرِ علمی دارالعلوم دیوبند کے ممتاز عالم دین ابو الحیاء حضرت اقدس مولانا توقیر احمد صاحب قاسمی نقشبندی خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ کی جامعہ امہات المومنین للبنات مہذب نگر نانکار پواخالی ضلع کشن گنج بہار میں آمد پر دعائیہ نشست منعقد کی گئی۔

جس میں آغاز محفل جامعہ کی ایک ننھی سی طالبہ کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، تلاوت کلام اللہ کے بعد ایک چھوٹی سی طالبہ سیرتِ رسول اللہ پر مختصر سی تقریر کی، پھر حضرت الاستاذ نے تقریر میں ایمان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم صاحبِ ایمان ہیں ، ہمیں اور سارے مسلمانوں کو اس عظیم نعمت کاادراک ہونا چاہیے،حضرت والا نے ولعبد مومن خیر من مشرک ولو اعجبکم پر تفصیلی کلام فرمایا، مزید ارشاد فرمایا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اور آپ طالبات کو دینی تعلیم کے درس و تدریس کے منتخب فرمایا یہ اللہ کا بڑا احسان ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا ادا کرنا چاہیے۔

مولانا نے جامعہ امہات المومنین للبنات مہذب نگر نانکار پواخالی ضلع کشن گنج بہار کے تعلق سے فرمایا کہ ادارے کے مہتمم عزیزم مولانا محمد صدام القاسمی اور جملہ منتظمین و معاونین کے اخلاص کی دلیل ہے کہ ادارہ چند ہی سال میں اس مرحلے پر پہونچا ہے کہ آپ کے رہنے، سہنے اور پڑھائی کے لیے بہترین بلڈنگ ہے، بہترین چاردیواری اور سی سی کیمرے آپ کی حفاظت کے لیے لگے ہیں، آپ کی سہولت کے لیے بڑا سائلنٹ جنریٹر ہے، ہمہ وقت آپ کی تعلیم و تربیت کے لئے معلمات آپ کے ساتھ لگی رہتی ہیں، یہ یقیناً اللہ رب العزت کی طرف سے آپ کو نعمتِ عظمیٰ ملی ہے، آپ ان چیزوں کی قدر کریں، نعمت کی قدر یہی ہے کہ آپ یہاں رہ کر وقت کی قدر کرتے ہوئے تعلیم و تربیت سے اپنے آپ کو آراستہ و پیراستہ کریں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ درسیات کے علاوہ خارجی مطالعہ بھی انتہائی ضروری ہے مثلاً ہمارے پیر و مرشد حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب نماز کے رموز و اسرار اور حیاء و پاکدامنی کا ضرور مطالعہ کریں۔
اخیر میں مولانا نے دعاء کرائی چونکہ ادارے کے اوپر بڑا قرض کا بوجھ ہے اس تعلق سے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اور جملہ معاونین کے لیے بھی دعاء کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button