اہم خبریںعالمی خبریں

لمبے آدمی کو سیٹ میں فٹ نہ آنے پر طیارے سے اتار دیا گیا لیکن پھر تلافی کیسے کی گئی؟ ویڈیو دیکھیں

نیویارک : امریکہ میں ایک دراز قامت آدمی کو سیٹ میں فٹ نہ آنے پر طیارے سے اتار دیا گیا اور بعد ازاں تلافی کے طور پر ایئر لائن نے اسے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کی سہولت دے دی ۔ میل آن لائن کے مطابق اس 29 سالہ بائیو براؤن نامی نوجوان کا تعلق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا سے ہے ۔ اس کا قد 7 فٹ 1 انچ سے لہذا اس قد کے ساتھ اس کے لیے جہاز کی اکانومی کلاس میں سیٹ میں بیٹانا ناممکن ہو تا ہے ۔



گزشتہ دنوں اس نے جار جیا سے نارتھ کیرولائناجانے ، کے لیے ایک پرواز میں انگزٹ والی قطار میں سیٹ بک کروائی ۔ اس کا خیال تھا کہ اس قطار میں اس کی ٹانگوں کے لیے قدرے زیادہ گنجائش ہو گئی اور وہ بیٹھے میں کا میاب ہو جائے گا مگر جب وہ جہاز میں سوار ہواتواس کا خیال نماد ثابت ہوا ۔ یہاں بھی اس کے سیٹ پر بیٹھنے سے پہلے ہی اس کے مٹنے اگلی سیٹ کے ساتھ ٹکرا جاتے تھے ۔



یہ صور تحال دیکھتے ہوۓ جہاز کے عملے نے اسے نیچے اتار دیا اور کہا کہ اس کے قد کی مناسبت سے ان کے پاس کوئی سیٹ نہیں ہے ۔ بعد ازاں جب یہ معاملہ منظر عام پر آیا تو نہ صرف فضائی کمپنی کی طرف سے براؤن سے معافی مانگی گئی بلکہ اسے ایک اور پرواز میں فرسٹ کلاس میں سیٹ بھی مہیا کر دی گئی ۔ براؤن نے یہ واقعہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سنایا ہے ۔ اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے سے اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button