سمستی پور

اللہ کی نظر میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے نفع بخش ہو:پپو خان


بہار یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ملت اکیڈمی میں کمبل تقسیم پروگرام کا انعقاد سیکڑوں ضرورت مندوں کے درمیان کی گئی کمبل تقسیم

سمستی پور(ارقم مصطفیٰ)جو اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد کرتا ہے ،یہ باتیں بہار یوتھ فیڈریشن کے صدر تمنا خان نے فیڈریشن کی جانب سے ملت اکیڈمی میں منعقد کمبل تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ خاص طو پر ضرورت کے وقت ضرورت مند بھائیوں کی راحت رسانی ہر مسلمان کی انسانی و ایمانی ذمہ داری ہے،ساتھ ہی اپنے طور پر اپنے محلہ اور علاقہ کے ضرورت مند افراد کی مددکریں، رشتہ داروں میں کوئی ضرورت مند ہو تو اس کا خیال کریں، یہ بڑا کار ثواب ہے،ان حالات میں بہار یوتھ فیڈریشن کی جانب سے غرباء و مساکین کے درمیان گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کرنے کی روایت رہی ہے ، اس سال بھی غرباء کے درمیان کمبل کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

فیڈریشن کے متحرک رکن پپو خان نے کہا کہ اللہ کی نظر میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے نفع بخش ہو اور یہ کہ اللہ اپنے بندہ کی اس وقت تک مدد کرتا رہتا ہے جب تک وہ بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے،واضح ہوکہ بہار یوتھ فیڈریشن ملک کا ایک معروف رفاہی اور غیر حکومتی تنظیم ہے، جو پچھلے چار سالوں سے بہار کی مختلف اضلاع میں بلا تفریق مذہب و ملت اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہاہے۔

قدرتی آفات اور لاکڈاؤن میں ہزاروں افراد کے لئے خالص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آکسیجن، ریلیف اور بازآبادکاری کا کام کررہا ہے۔ سردی کے موسم میں نادار اور ضرورت مندوں میں کمبلوں کی تقسیم فاؤنڈیشن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،فاونڈیشن کے متحرک رکن سینیئر صحافی تنویر عالم تنہا، سنتوش کمار،محمد نوشاد،محمد غفران،ڈاکٹر ایم این رحمان،محمد روبید،رنجیت کمار،شہادت علی،محمد فیروز،روہت سنگھ ارجن پاسوان،محمد شاداب،راہل گپتا،سنیل کمار گپتا،آصف خان،محمد فیض،عبد القادر،وسیم احمد،کندن تنیجہ،شمس تبریز،پنکج ساہ،دھرمیندر ساہ،محمد شبیر،وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button