سی اے ٹی ایڈمٹ کارڈ ۲۸ اکتوبر کو ہو سکتا ہے جاری

نئی دہلی : آئی آئی ایم سی اے ٹی ۲۰۲۲ء امتحان میں شرکت کرنے والے امید واروں کے لئے اہم خبر ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ذریعہ ہونے والا یہ داخلہ امتحان ۲۹ نومبر ۲۰۲۲ءکومنعقد کیا جاۓ گا۔
اس امتحان کا ایڈمٹ کارڈ ۱۲۸ اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔امیدوار اپناسی اے ٹی ایڈمٹ کارڈ آفیشیل ویب سائٹ imcat.ac.in‘ سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

- انٹرمیڈیٹ پاس اقلیتی طالبات کو ملے گا ₹15,000 کی رقم!
- گوپال گنج میں فروغِ اردو کارواں کی جانب سے اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی
اس کے لئے انہیں ویب سائٹ پر جا کر اپنایوز رآئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد دیئے گئے لنک سے وہ یہ ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
معلوم ہو کہ ملک کے بھر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( پی جی پی ) اور فیلو پروگرام ان مینجمنٹ (ایف پی ایم میں اس سال داخلے کیلئے اہل امیدواروں کے انتخاب کے لئے یہ داخلہ امتحان منعقد کیا جارہا ہے۔ اس امتحان کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ۳ اگست سے درخواست دینے کا مرحلہ شروع ہو تھا جو ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲ء تک جاری رہا۔



