POSTS
سب ڈویزنل قانونی خدمت کمیٹی کی جانب سے اجیارپور میں قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) صوبائی و ضلع قانونی خدمت آتھوریٹی کے صدر مع ضلع و سیشن جج بٹیشور پانڈے و سکریٹری مع اے ڈی جے ابھیشیک کنال کے کامیاب قیادت میں سب ڈویزنل قانونی خدمت کمیٹی دلسنگھ سرائے کی جانب سے اجیارپور بلاک حلقہ کے بھگوان پور کملا پنچایت عمارت کے احاطہ میں آج قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس کیمپ میں موجود شرکاء کو پینل ایڈوکیٹ نوین کمار سنگھ نے قدرتی آفات متاثرین کو قانونی خدمات آتھوریٹی کے ذریعہ قانونی خدمات کے منصوبے و قدرتی آفات کے متاثرین کو قانونی جانکاری کے ساتھ ہی آتھوریٹی کی جانب سے ملنے والے قانونی مدد کے ضمن میں تفصیلی جانکاری دی موقع پر پی ایل وی رام بابو پاسوان نو منتخب مکھیا سرپنچ پنچ وارڈ ممبر وغیرہ تھے