دہلی میں کھلیں گے اسکول ، رات کے کرفیو کی میعاد بھی کم کرنے پر اتفاق؛ کچھ ہی دیر میں ہو سکتا ہے اعلان
7 فروری سے 9ویں سے 12ویں کے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ ساتھ ہی 14 فروری سے نرسری سے 8ویں تک کے سکول کھل جائیں گے
نئی دہلی،4 فروری (قومی ترجمان) کورونا کیسز میں تیزی سے کمی کے بعد دہلی میں کئی پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں دہلی میں اسکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور جم دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائٹ کرفیو کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کر دیا گیا ہے (رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک)۔ کچھ دیر بعد اس فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی سینما ہال، بار اور ریستوران بھی 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
- سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
دہلی اسکول ، کالج : طویل انتظار کے بعد دہلی میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 7 فروری سے 9ویں سے 12ویں کے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ ساتھ ہی 14 فروری سے نرسری سے 8ویں تک کے سکول کھل جائیں گے۔خیال رہے کہ تمام اساتذہ کے لیے کورونا کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے انفیکشن کی شرح 4.73 فیصد سے کم ہو کر 4.3 فیصد پر آ گئی ہے اس طرح لگاتار دو دنوں تک انفیکشن کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ اس لیے کورونا کے کیسز بھی تین ہزار سے کم ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو کورونا کے 2,668 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے ایک دن پہلے کورونا کے 3,028 کیسز سامنے آئے تھے۔ 24 گھنٹوں میں 3895 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد بھی 14 ہزار سے کم ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 24 گھنٹوں میں 13 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی جو 24 دنوں کے دوران سب سے کم ہے۔ اس سے قبل 10 جنوری کو 17 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد کورونا کے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔
13 جنوری کو دہلی میں کورونا کے سب سے زیادہ 28,867 کیسز تھے، اس دن 94,160 فعال مریض تھے۔ اس کے بعد سے فعال مریضوں کی تعداد میں 85.53 فیصد کمی آئی ہے۔
اسپتالوں میں 429 مریض آکسیجن سپورٹ پر:
اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے 1234 مریض داخل ہیں جن میں سے 429 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ ان میں سے 102 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں