درجہ فوقانیہ، مولوی اور وسطانیہ 2022 : آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع
پٹنہ (قومی ترجمان بیورو) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا کہ تمام ملحق مدارس کے پرنسپل صدر مدرس طلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ درجہ فوقانیہ، مولوی اور وسطانیہ 2022 کا آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
لہذا تمام پرنسپل صدر مدرس کو ذمہ داری دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مدرسہ کے طلباء و طالبات کا فارم مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پر متعینہ وقت کے درمیان بذات خود اسے بھرنا یقینی بنائیں۔ امتحان فارم بھرنے کیلئے روپے کی ادائیگی آن لائن ہی کی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پر وسطانیہ ایولیوشن کیلئے لنک – wastania Examination موجود ہے۔ طلبا و طالبات اور گارجین حضرات اس لنک کے ذریعہ درجہ وسطانیہ ایولیوشن کیلئے فارم بھر سکتے ہیں۔
نوٹ:- تمام طلبا طالبات اور گارجین حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ درجہ فوقانیہ و مولوی امتحان کا فارم بھرنے میں امیدوار کے آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کرانے کی لازمیت ختم کر دی گئی ہے اب طلباوطالبات با آسانی فارم بھر سکتے ہیں۔
نیچے دیے گئے لنکس کے ذریعے بآسانی فارم بھر سکتے ہیں۔👇