اہم خبریںمضامین

ازگر نے زندہ بندر کو نگل لیا پھر کیا ہوا…. پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

گجرات (قومی ترجمان) وڈودرا شہر سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں جھیل کے کنارے ایک 11 فٹ لمبے ازگر نے بندر کو نگل لیا۔ کچھ دیر بعد ازگر خود ہی مشکل میں پڑ گیا کیونکہ وہ بندر کو ہضم نہ کر سکا۔

یہ حیران کن معاملہ گجرات کے شہر وڈودرا کا ہے۔جھیل کے کنارے ایک 11 فٹ لمبے ازگر نے بندر کو نگل لیا۔ پھر کیا تھا ازگر خود ہی مشکل میں پڑ گیا ازگر کی جان پر بن آئی۔

جب ایک شخص کے ذریعے محکمہ جنگلات کو اس بات کا علم ہوا تو فوری طور پر اس ازگر کو جھیل کے کنارے سے ریسکیو کیا گیا۔ وائلڈ لائف ریسکیو ورکر راول نے کہا کہ تھوڑی محنت و مشقت کے بعد ہماری ٹیم اس ازگر کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی اور ہم اسے کریلی باغ کے ریسکیو سینٹر لے آئے۔کچھ دیر بعد ازگر نے چھوٹے بندر کو خود ہی اگل دیا کیونکہ اژدہا بندر کو ہضم نہیں کر سکتا تھا۔

ازگر اب بھی زیرِ نگرانی ہے اور اسے ڈاکٹر کے ذریعے مکمل صحت مند قرار دینے کے بعد ہی جنگل میں چھوڑا جائے گا۔اس وقت ازگر کی صحت ٹھیک نہیں اسے مکمل نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

وائلڈ لائف ریسکیو ورکر شیلیش راول نے بتایا کہ گاؤں والوں نے 7 اگست کو وڈودرا کے قریب وسنا کوٹاریا گاؤں کے قریب سے گزرنے والی ایک چھوٹی ندی کے قریب اس ازگر کو دیکھا گیا اور کریلی باغ رینج کے فاریسٹ آفس کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیوکے بعد سے ازگر کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

ازگر ایک ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی میں ہے۔ مکمل طور پر صحت مند قرار دینے کے بعد ہی اسے جنگل میں چھوڑا جائے گا۔محکمہ جنگلات اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔لیکن اس دوران بندر کی موت ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button