حکومت مدارس بند کرنے کی تیاری میں ، رپورٹ طلب
بنگلورو (قومی ترجمان/ایجنسی) کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سر گرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے ،اس طرح کا حکم جاری ہونا کہ تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
معلومات کے مطابق خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ تعلیم نے یہ مشق ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے درمیان شروع کی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جار ہا ہے کہ مدارس میں مشتبہ سر گرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
کرناٹک میں مدارس بند کرنے کی تیاری، حکومت نے مدارس میں ہونے والی سر گرمیوں سے متعلق طلب کی رپورٹ
حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سر گرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مدارس پر پابندی لگائی جائے یا نہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لایا جائے ۔