ترکی کو سب سے زیادہ بر آمدات کرنے والے پہلے دس ممالک میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے : طیب ایردوان
انقرہ : (یو این آئی/قومی ترجمان) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2022 میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے مقابلے میں 12 ، 9 فیصد شرح اضافہ کے ساتھ 2،254 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
صدر ایردوان نے استنبول میں سال 2022 کی خارجہ تجارت کے اعداد و شمار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں ڈراموں اور فلموں کی برآمد میں ہمارا ہدف 1، 5 بلین ڈالر کی حد عبور کرنا اور اپنے عالمی ناظرین کی تعداد کو 1 ، 5 بلین افراد تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال برآمدات میں جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
عالمی مندی کے باوجود 2022 میں ہماری برآمدات گذشته سال کے مقابلے میں 12 ، 9 فیصد شرح اضافہ کے ساتھ 2،254 بلین ڈالر تک رہی ہیں” ۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ترکی کو سب سے زیادہ بر آمدات کرنے والے پہلے دس ممالک میں شامل کرنا ہے۔
اس وقت ان ممالک اور علاقوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے کہ جنہیں ہم اپنی قومی کرنسی کے ساتھ برآمدات کر رہے ہیں۔ مال اور خدمات کی برآمدات میں کامیابی کی اس داستان کے ساتھ 350 بلین ڈالر کی اس برآمداتی اقتصادیات کی تعمیر ہم سب نے مل کر کی ہے” –
2022 کی پہلی 3 تہائیوں میں 2،6 فیصد اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ خدمات کی برآمدات میں 2023 کے لئے ہمارا ہدف 5 بلین ڈالر ہے۔ ڈراموں کی برآمدات میں امریکہ کے بعد ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔ رواں سال میں ڈراموں اور فلموں کی برآمد میں ہمارا ہدف 1، 5 بلین ڈالر کی حد کو عبور کرنا اور دنیا بھر میں اپنے ناظرین کی تعداد کو 1 5 بلین افراد تک پہنچانا ہے۔