بہارتازہ خبرتعلیم و روزگار

بہار انٹرمیڈیٹ رزلٹ جاری ،%87.21 طلباء کامیاب ، 6 سالوں میں سب سے بہترین نتیجہ، یہاں سے چیک کریں

پٹنہ : بہار انٹر میں 87.21% طلباء پاس، 6 سالوں میں سب سے بہترین نتیجہ : پٹنہ کے تشار مجموعی طور پر ٹاپر۔ سیوان کے مرتیونجے، شیخ پورہ کی پریا نے سائنس اور کامرس میں ٹاپ کیا ہے ۔ بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے ہفتہ کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

آرٹس میں 86.15، کامرس میں 94.88 اور سائنس میں  % 87.8 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ سیوان کے مرتیونجے کمار سائنس میں ریاستی ٹاپر ہیں۔ آرٹس میں پٹنہ کے تشار کمار اور کامرس میں شیخ پورہ کی پریا کماری ریاست میں ٹاپ پر ہیں۔



آرٹس میں تشار کمار نے ٹاپ کیا ہے۔ اس نے 96.4 نمبر حاصل کیے ہیں۔ جبکہ سائنس ٹاپر مرتونجے نے 96.2 نمبر حاصل کیے اور کامرس ٹاپر پریا کو 95.6 نمبر ملے۔

مجموعی طور پر اس بار 87.21 طلبہ نے انٹر کا امتحان پاس کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال 83.7 فیصد طلباء پاس ہوئے تھے۔ اس بار پھر طالبات نے جیت حاصل کی ہے۔ طالبات کے پاس ہونے کا تناسب 88.84 فیصد رہا۔ طلباء کی کامیابی کا تناسب 85.69 فیصد رہا۔ بہار انٹر کا یہ 6 سال میں بہترین نتیجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button