بی ڈی او دین بندھو دیواکر اور پرمکھ پھولو بیٹھا نے سونپا لیٹر
بہاری امیدواروں کو مایوسی کا سامنا
دربھنگہ ،24 فروری (رفیع ساگر) مقامی بلاک کے ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو بہار ٹیچر تقرری کے تحت نو منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ تقسیم کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقرری کیمپ میں جالے بلاک کے حلقہ کے مختلف اسکولوں میں تقریبا 228 امیدواروں کو بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر دین بندھو دیواکر و ٹیچر نیوجن اکائی کے صدر بلاک پرمکھ پھولو بیٹھا نے مشترکہ طور پر تقرری نامہ دے کر امیدواروں کے خوشیوں کو دوبالا کردیا
وہیں اس تقرری میں اترپردیش ، بنگال ، جھارکھنڈ کے امیدواروں کا بول بالا رہا۔تقریبا 20 فیصد سے زائد بیرونی ریاست کے امیدواروں نے جنرل سیٹ پر اپنا قبضہ جمایا جس سے بہاری امیدواروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔موقع پر موجود کئی امیدواروں نے بتایاکہ نتیش کمار کی حکومت نے جہاں ایک طرف دیگر ریاست سے آنے والے امیدواروں کو نوکری دے کر ان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے لیکن دوسری طرف اپنے صوبہ کے لاکھوں امیدواروں کو بے روزگاری کے دلدل میں ہی زندگی گزارنے کو مجبور کردیا ہے۔
ادھر آج کے کیمپ میں اتر پردیش کے پریاگ راج واقع اشوک نگر کی امیدوار شبینہ قریشی نے بتایا کہ انہیں اتر پردیش میں روزگار نہیں مل سکا تو بہار میں ٹیچر کیلئے درخواست دیا تھا جس کا میرٹ لسٹ میں 62.37 رہنے پر جنرل سیٹ پر اردو عہدہ کیلئے مڈل اسکول جالےمشرقی میں تقرری ہوئی، اسی طرح اتر پردیش کے سیدھولی ضلع چہنیا رہائشی امینہ بیگم کو بھی مڈل اسکول جالے میں ٹیچر بننے کا موقع ملنے پر وہ کافی خوش نظر آئی۔ وہیں اتر پردیش کے گاجی پور کی رہنے والی چندا کشیپ کو میرٹ لسٹ 65.98 کی مدد سے ہندی ٹیچر کے عہدہ پر موریٹھا اسکول کیلئے لیٹر دیا گیا جبکہ اعظم گڑھ کی ریما رجوار کو بنیادی اسکول دوگھرا میں ہندی سبجیکٹ کے عہدہ پر تقرری ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں
پین کارڈ کے لیے آن لائن اپلائی کیسے کریں؟ درخواست فارم کیسے بھریں؟ How to Apply for PAN Card Online
وہی اتر پردیش کے مرزا پور کے سنجئے کمار پٹیل اعظم گڑھ کے گوتم کمار ، وارناسی کے ابھیجیت شرما ، سنتوش کمار و بلیا کے پشپ پرجا پتی سمیت بنگال ، اڑیشہ ، جھارکھنڈ جیسے مختلف ریاستوں کے امیدواروں کو جالے میں ٹیچر بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ ادھر وہاں پہونچے سماجیات کے امیدواروں میں کاونسلنگ سے متعلق مسائل کے سبب صبح سے اداسی کا ماحول تھا لیکن جیسے ہی بی ڈی او دین بندھو دیواکر کے پہل پر ایس ایس ٹی کے امیدواروں کو لیٹر دینے کی بات کہی گئی امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
غورطلب ہوکہ 2 امیدوار جیوچھ پرساد گپتا و بجرنگی کمار کے خلاف شکایت کی وجہ کر بقیہ امیدواروں کو لیٹر دینے پر روک لگا دیا گیا تھا لیکن اس دوران بی ڈی او نے ڈی ایم کی اجازت پر بقیہ 47 امیدواروں کو لیٹر جاری کر دیا ہے۔اب تک بیسک گریڈ میں 8 ،سنسکرت میں 10 ،اردو میں 26 ،انگریزی میں 42،ہندی میں 53 ،سائنس و حساب میں 42 ،سوشل سائنس میں 47 کی بحالی کی بات سامنے آئی ہے۔اس دوران نائب پرمکھ ڈاکٹر عبدالرازق اور پنچایتی راج افسر مدھوکانت پرساد بھی موجود تھے۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں