بہار

مدرسہ بورڈ نے جاری کیا نمبر ، غلط کرنے والوں کے خلاف ہوگا ایکشن

بہار، 1 اکتوبر (قومی ترجمان) جناب سعید انصاری سکریٹری، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے صوبہ بہار کے تمام مدارس ملحقہ کے منتظمین، مدرسین طلبا و طالبات و گار جین نیز تمام باشندگان کو اطلاع دی ہے کہ دفتر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ کے ذریعہ ہیلپ لائن واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے۔مدرسہ بورڈ نے تمام متعلقین سے یہ گذارش کی ہے کہ جس کسی کو بھی مدرسہ سے متعلق کوئی شکایت، کسی قسم کی اطلاع نیز قیمتی مشورہ دینا ہو تو وہ بورڈ کے ذریعہ جاری شدہ ہیلپ لائن واٹس ایپ نمبر 7033438555 پر ہی خفیہ طور پر دفتری اوقات میں ( بروز سوموار سے جمعہ) ضروری اطلاع پختہ کاغذی شواہد کے ساتھ سیدھے طور پر چیئر مین مدرسہ بورڈ کو ارسال کریں گے۔

نیز خیال رہے کہ مذکورہ نمبر پر کال کرنے سے مکمل گریز کریں۔ موصول شدہ اطلاعات و شکایات و مشورے پر بروقت کاروائی کی جائے گی۔ تاکہ مدرسہ سے متعلق تمام امور میں شفافیت لائی جاسکے ساتھ ہی بے ضابطگی برتے جانے والے اشخاص کے خلاف حسب ضابطہ فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ چیئر مین محترم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سکھوں کا اخلاقی فریضہ ہے کہ مدرسہ کے فروغ میں اپنا اہم تعاون پیش کریں ۔ وہیں انہوں نے مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں دلال کے رابطہ میں نہ آئیں۔

مدرسہ بورڈ نے جاری کیا نمبر ، غلط کرنے والوں کے خلاف ہوگا ایکشن

چئیرمین مدرسہ بورڈ نے کہا کہ میں آپ کے خادم کی حیثیت سے دفتر مدرسہ بورڈ میں حاضر ہوں، آپ بلا جھجک کسی طرح کے معاملات کے سلسلے میں مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں، میں آپ کی ہر جائز تعاون کیلئے پابند عہد ہوں۔ان کے ذریعہ بھی مدارس ملحقہ کے صدر المدرسین کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ان کا موبائل نمبر جو مدرسہ ڈیش بورڈ پر رجسٹر ڈ کیا جا چکا ہے اس نمبر سے واٹس ایپ کہ ان کا موبائل نمبر جو مدرسہ ڈیش بورڈ پر رجسٹر ڈ کیا جا چکا ہے اس نمبر سے واٹس ایپ بنا کر مع تفصیلات مدرسہ یعنی مدرسہ کا نام مکمل پتہ مدرسہ نمبر دفتر کے ای میل۔ آئی۔ ڈی (help.bsmeb@gmail.com) پر دونوں کے اند موصول کرائیں۔ضرورت پڑنے پر انہیں بذریعہ واٹس ایپ بھی ضروری اطلاع مہیا کرائی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button